یکم دسمبر سے عہدہ سنبھالیں گے ، حکمنامہ جاری
سرینگر// تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے مرکز ی سرکار نے اٹل ڈلو ( آئی اے ایس ) کو جموں و کشمیر کا نیا چیف سیکرٹری مقرر کیا ہے اور انہیں یکم دسمبر سے عہدہ سنبھالنے کو کہا گیا ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری اورن کمار مہتا جو رواں ماہ کی آخری تاریخ کو اپنے عہدے سبکدوش ہو رہے ہیں کہ جگہ اب اٹل ڈلو کو اب نیا چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے با ضابطہ طو رپر ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں اٹل ڈلوکی تعیناتی کو نئے جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری کے بطور تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں جاری حکمنامہ کے مطابق 30نومبر 2023کو ارون کمار مہتا( آئی اے ایس ) کی سبکدوشی اور سنٹرل ڈیپوٹیشن سے وطن واپسی کے نتیجے میںاٹل ڈلو کو اب چیف سیکرٹری جموں و کشمیر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور وہ یکم دسمبر سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے ۔ حکمنامہ کے مطابق چارج سنبھالنے کی تاریخ سے، جو بھی بعد میں ہو اور اگلے احکامات تک جاری رہیں گے ۔










