کپواڑہ//مرکز کی فلیگ شپ سکیموں کے بارے میں شہریوں کوآگاہ کرنے اور بااختیار بنانے کے مقصد سے ملک گیر سطح پر شروع کی گئی’’وِکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) ‘‘کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈار اور ٹیٹوال بلاکوں کی 19 دور دراز پنچایتوں میں منعقد کی گئی۔کنڈی پائین، کھوور پورہ اے اینڈ بی، کونا گبرا، ناچیاں، نوگابرا اے، بی اور سی، ٹنگڈار اے، بی اور سی، امروہی، بہادر کوٹ، چیم کوٹ اے اور بی چنی پورہ اے اینڈ بی ، گنڈی گجراں اور ہجیتارہ کی پنچایتوں میں ’’وِکست بھارت سنکلپ یاترا (مہم)‘‘کے مقامات پر لوگ جمع ہوئے۔وی بی ایس وائی کو پی آر آئی ممبران اور مقامی لوگوں کی طرف سے پرجوش ردِّعمل کا مشاہد ہ کیا جو انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) سیٹ اپ کے ارد گرد جمع تھے۔شرکأ نے وزیر اعظم کے ریکارڈ شدہ پیغام کو غور سے سنا۔ شرکأ نے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ملک کی مجموعی ترقی کے لئے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے وِکست سنکلپ بھارت کا عہد لیا۔ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹنگڈار میں شرکا سے حلف لیا۔ آج کی تقریبات میں مقامی فنکاروں کی طرف سے پیش کئے گئے ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے ۔جن سکیموں کی تشہیر کی جارہی ہے ان میں آیوشمان بھارت ، قومی دیہی روزی روٹی مشن، پی ایم آواس یوجنا (دیہی)، پی ایم اجولا یوجنا؛ پی ایم وشوکرما، وزیر اعظم کسان سمن، کسان کریڈٹ کارڈ، پی ایم پوشن ابھیان،ہر گھر جل ۔ جل جیون مشن دیہاتوں کا سروے اور دیہاتی علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نقشہ سازی ، جن دھن یوجنا،جیون جیوتی بیمہ یوجنا، تحفظ بیمہ یوجنا اور اَٹل پنشن یوجناشامل ہے۔’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘نے فلیگ شپ سکیموں جیسے آیوشمان کارڈ اہداف، جے جے ایم اہداف، جن دھن اہداف اور 124 کھلے میں رفع حاجت سے پاک پلس سٹیٹس کے تحت اہداف میں حاصل کئے گئے سنگ میلوں کو بھی اُجاگر کیا۔مختلف سی ایس ایس کے استفادہ کنندگان نے ’’میری کہانی میری زوبانی‘‘ سیگمنٹ میں اپنی کامیابی کی کہانیاں پیش کیں۔










