پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے قاضی باغ بڈگام میں ’ بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام ‘ کی صدارت کی

بڈگام//پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ سنتوش کمار ویدیا نے آج بلاک بڈگام کے پنچایت حلقہ قاضی باغ میں’’ بیک ٹو وِلیج‘‘ کے پانچویں مرحلے کے اِختتامی پروگرام کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا جو اَپنی مصنوعات کی نمائش اور عوام الناس لو مختلف فلاحی سکیموں کے بارے میں بیداری فراہم کرنے کے لئے لگائے گئے تھے۔معائینے کے دوران پرنسپل سیکرٹری خزانہ سنتوش ویدیا نے مختلف سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا اور اِستفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔اُنہوں نے مڈل سکول زوری گنڈ میں ایک بال سبھا پروگرام کی صدارت بھی کی اور مقامی طلبأ سے اِستفساری گفتگو کی۔پرنسپل سیکرٹری نے پنچایت حلقہ قاضی باغ میں گزشتہ بیک ٹو ولیج پروگراموں کے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے عوامی بات چیت کے پروگرام کے دوران قاضی باغ، زوری گنڈ، ٹھوکر پورہ اور پنچایت حلقہ کے دیگر ملحقہ دیہات کے مقامی لوگوں کے مطالبات سنے۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوٹی حکومت پنچایتوں کی مضبوط ترقی کے لئے پُرعزم ہے اور’ بیک ٹو ولیج‘ کے اِن پروگراموں سے عام لوگوں کے مسائل کے فوری ازالے کو یقینی بناتی ہے جہاں حکومت خود عام لوگوں کو ان کی دہلیز تک پہنچاتی ہے۔اُنہوں نے علاقے میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے قاضی باغ میں کھیل میدان کا بھی دورہ کیا اور کھیلوں کے سلسلے کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پرسنتوش ویدیا نے ٹگ آف وار، کبڈی اور بوری ریس کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے شرکاء کی سراہنا کی اور فاتحین کو مُبارک باد دی۔اُنہوں نے حصہ لینے والے طلبأکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیل سرگرمیوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں اور اَپنی دلچسپی کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کریں۔اِس موقعہ اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، جے ڈی پلاننگ، اے سی ڈی، سی ای او، مختلف اِنجینئرنگ ونگوں کے ایگزیکٹیو انجینئران، بی ڈی او، ڈی وائی ایس ایس، اے ڈی ہینڈی کرافٹس، بی ایم او اور دیگر متعلقہ افسران اورملازمین بھی موجود تھے۔