Lt Governor Sh Manoj Sinha attended felicitation ceremony of the Councilors of Jammu Municipal Corporation

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میونسپل کارپوریشن کے کونسلروں کی اعزازی تقریب میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے تمام کونسلروںکی بے لوث خدمت کرنے، کووڈ وبائی بیماری سے لڑنے اور متعلقہ علاقوں میں میونسپل خدمات کو یقینی بنانے کیلئے سراہا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج جموں میونسپل کارپوریشن کے کونسلروں کو مُبارک باد پیش کی جن کی معیاد آج ختم ہو رہی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام کونسلروںکی لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے، کووڈ وبائی بیماری سے لڑنے اور متعلقہ علاقوں میں میونسپل خدمات کو یقینی بنانے کے لئے سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ شہری بلدیاتی اِداروں (یو ایل بی) کے انتخابات وارڈوں کی حد بندی اور دیگر پسماندہ طبقات کے لئے وارڈوں کے ریزرویشن کی مشق مکمل ہونے کے بعد ہوں گے۔ اُنہوں نے کونسلروں کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم کی رہنمائی میں جموں کشمیر میں نچلی سطح پر جمہوری نظام کو بااِختیار بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں کا اشتراک کیا۔اُنہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں 73 ویں اور 74 ویں ترمیم کی عمل آوری میں تاخیر کے باوجود یوٹی اِنتظامیہ نے اگست 2019 ء کے بعد منتخب نمائندوں کو مزید محکموں اور کاموں کو منتقل کرکے فیصلہ سازی اور ترقی کی مرکوزیت کے بنیادی اصولوں کو یقینی بنایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ میونسپل کارپوریشن 21ویں صدی میں شہریوں کی اُمنگوں کی علامت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نے مزید کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںجموں و کشمیر کے شہری بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور جوابدہ خودحکومت بنانے اور خدمات تک رسائی کے لئے مجموعی ماحولیاتی نظام کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ مالی وسائل فراہم کئے جاتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوام الناس اور منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ ہم آہنگی سے کام کریں اور وسائل پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شہری منصوبہ بندی کو بہتر بنانے، سبز بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور زندگی کی آسانی کو بڑھانے کے لیے کوششیں کی گئی ہیں۔اِس موقعہ پر میئر جے ایم سی راجندر شرما، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، آئی جی پی جموں آنند جین،کمشنر جے ایم سی راہل یادو، ڈپٹی میئر بلدیو بلوریا،کونسلروں ، سابق میئر وں اور جموں میونسپل کارپوریشن کی مختلف کمیٹیوں کے چیئر پرسن موجود تھے۔