مندیپ کور کا شوپیاں کا دورہ

گگرین شوپیاں میں ڈی ڈی سی آفس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا اور ترقیاتی منصوبوں کا معائینہ کیا

شوپیان//کمشنرسیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور نے آج شوپیاں کا دورہ کیا اور چیئرپرسن ڈی ڈی سی شوپیاں بلقیس جان اور دیگر اَفسران کی موجودگی میں گگران شوپیاں میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) آفس کمپلیکس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری کو جانکاری دی گئی کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل آفس کمپلیکس2.57 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جائے گاجس سے پنچایتی راج نظام مزید مستحکم ہوگا اور یہ مستقبل میں کمیونٹی کی ترقی بن جائے گا۔اُنہوں نے عمل آوری اَیجنسیوں پر زور دیا کہ وہ منظور شدہ تصریحات کے مطابق ایک مقررہ ٹائم لائن کے اندر منصوبے کو مکمل کریں۔مندیپ کور نے بوری ہلن شوپیاں میں امرت سروور اورکچھ ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی معائینہ کیا اوراُنہوں نے کہا کہ یوٹی اِنتظامیہ نے پورے یو ٹی میں امرت سرور کی تعمیر اور بحالی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور اِنتہائی کامیاب رہی ہے۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے آر ڈی ڈی اینڈ پی آر افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ جاری کاموں کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے رواں برس کے دوران طبعی اور مالی طور پر محکمہ کی تمام سکیموں میں ترقیاتی اہداف حاصل کریں۔اِس موقعہ پر مندیپ کور نے پی آر آئیز اور شہریوں سے بات چیت کی جنہوں نے اپنے حقیقی مسائل ان کے سامنے رکھے۔ کمشنر سیکرٹری نے ان کو بغور سنا اور ان کے جائز مطالبات کے بروقت اَزالے کی یقین دہانی کی۔کمشنرسیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور کے ہمراہ آر ڈی ڈی کے ڈائریکٹر شبیر احمد بھٹ، اے ڈی سی شوپیاں ڈاکٹر ناصر احمد لون، اے سی ڈی شوپیاں، ہلال احمد جیری، اے سی پی شوپیاں منظور احمد، بی ڈی اوز اوردیہی ترقی محکمہ کے دیگر افسران وملازمین بھی تھے۔