کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی صدارت میں آج یہاںمنی سیکرٹری میں ’’ بیک ٹو وِلیج پروگرام ‘‘ کے پانچویں مرحلے کے اِنعقاد کے لئے کئے گئے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ کوجانکاری دی گئی کہ ’بیک ٹو وِلیج پروگرام‘ جو حکومت جموں و کشمیر کا فلیگ شپ آئوٹ ریچ، شرکت اور فیڈ بیک پروگرام ہے۔ یہ پروگرام 7 ؍نومبر سے شروع ہوگا۔پروگرام کے دوران پرابھاری اَفسران اَپنی متعلقہ پنچایتوں کا دورہ کریں گے، عوام کے ساتھ بات چیت کریں گے اور اِی۔ خدمات کی رسائی کو بہتر بنانے، زیادہ سے زیادہ رسائی کے لئے صارف کے تجربے اور بڑے پیمانے پر شہریوں کے اِستعمال وغیرہ کے سلسلے میں خصوصی توجہ سے گذشتہ اور موجودہ برس کی ڈیلیوری ایبلز کا جائزہ لیں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام اَفسران اور لائن ڈیپارٹمنٹوں کو ہدایت دی کہ وہ اِس پروگرام کے احسن اور کامیاب اِنعقاد کے لئے قریبی ہم آہنگی اور رابطہ کاری کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر ، اے ڈی سی وقار احمد گیری اور دیگر ضلعی ، سیکٹورل اور سب ڈویژنل و تحصیل اَفسروں نے شرکت کی۔










