director of school education

موسم سرما کے پیش نظر اسکولوں میں بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں

سرکاری اسکولوں میںبچوں کے اندراج مہم کا زمینی سطح پر کافی مثبت نتائج سامنے آئیں / ناظم تعلیم کشمیر

سرینگر// موسم سرما کے پیش نظر اسکولوں میں بچوں کو سردی سے بچنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں کی بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ موسم جب تک اجازت دیتا ہے تب تک کشمیر میں اسکول کھولیں رہیں گے اور موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہی سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کے اندراج کی جو مہم چلائی گئی اس کے نتائج زمینی سطح پر کافی کامیاب رہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ سرما کے موسم کی آمد ہوئی ہے اور وادی کے تمام اسکولوں میں گرمی کا خاطر خواہ اانتظامات کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو کسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرمی کے آلات نصب کرنے کے علاو جو بھی ضروری سازو سامان ہے وہ اسکولوں کو مہیا کرایا گیا ہے ۔ سرمائی تعطیلات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی موسم خوشگوار ہے اور فی الحال موسم جب تک اجازت دیں گا تب تک اسکول کھلیں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سرمائی تعطیلات کے بارے میں موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہی فیصلہ لیا جائے گا ۔ سرکاری اسکولوں میں بچوں کے اندراج کو لیکر محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے چلائی گئی مہم کے بارے میں ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ اس مہم کے زمینی سطح پر کافی مثبت نتائج سامنے آئیں ہے اور سرکاری اسکولوں میں بچوں کے اندراج میں کافی اضافہ دیکھا گیا اور اس کو چلتے اسکولوں میں تمام تر سہولیات بھی بہم رکھی گئی ہے جو اس کی ضرورت کے مطابق ہے ۔ قوومی تعلیمی پالیسی کو لیکر ایک بار پھر ناظم تعلیم کشمیر نے کہا کہ اس پالیسی کو کشمیر میں من و عن نافذ العمل کرنے کیلئے جو ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے اس پر کام کیا جا رہا ہے اور ملک بھر کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی مقرر ہ وقت کے اندر ہی قومی تعلیمی پالیسی پر مکمل طور پر عملد ر آمد ہو گا ۔