ڈی وائی ایس پی امان ٹھاکر کو 2019 میں قتل کیا گیا تھا
سرینگر/// پولیس نے کولگام میں اس جائیداد کو سیل کردیا ہے جہاں پر 2019میں ایک تصادم آرائی میں ایک ڈی ایس پی ہلاک ہوا تھا جبکہ اس جھڑپ میں تین ملیٹنٹوں کو بھی مار ا گیا تھا جبکہ مزید تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز اس جائیداد کو ضبط کرلیا، جہاں ڈی وائی ایس پی امان ٹھاکور کو 2019 میں جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے توریگام گاؤں میں قتل کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے آج توریگام یاری پورہ گاؤں میں جائیداد ضبط کر لی۔2019 میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) امن ٹھاکر یہاں دہشت گردوں کے ساتھ ایک مقابلے کے دوران مارے گئے تھے۔اس تصادم آرائی میں جیش محمد کے 3 دہشت گرد بھی مارے گئے جبکہ تصادم کے دوران 3 فوجی زخمی ہوئے تھے ۔ واضح رہے کہ فوج اورپولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وہاں پر جنگجو چھپے بیٹھے ہیں جس دوران فوج اور پولیس نے مشترکہ جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا تھا جس دوران عسکریت پسندوں کی گولی لگنے سے ایک پولیس آفیسر ہلاک جبکہ جھڑپ میں تین جنگجو بھی مارے گئے تھے ۔ اس موقعے پرجائے واردات سے بڑے پیمانے پر ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔










