کولگا م میں راشٹریہ ایکتا ہفتہ کی تقریبات کا آغاز ہوا

ضلع ترقیاتی کمشنر نے منی سیکرٹریٹ میں تمام شرکأ سے ایکتا کا حلف لیا

کولگام//آج کولگام میں راشٹریہ ایکتا ہفتہ کی تقریبات کا آغاز ضلع بھر کے تمام دفاتر اور دیگر مقامات پر عہد کی تقریبات کے ساتھ ہوا۔اِس موقعہ پر منی سیکرٹریٹ کولگام کے نئے کانفرنس ہال میں حلف برداری کی تقریب بھی منعقدہوئی جہاں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام بلال محی الدین بٹ نے اَفسران ، ملازمین اور تمام شرکأ سے حلف لیا۔ شرکأ نے ملک کے اتحاد کے جذبے کے تحت عہد بھی لیا جو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے ویژن اور اقدامات سے ممکن ہوا۔ اُنہوں نے ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اَپنا حصہ ادا کرنے کا عہد کیا۔