سری نگر// نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر نے آج ستمبر 2023 ء مہینے کے لئے ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم (جے کے اِی۔ سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی۔گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوںکے زُمرے میں جی ایم سی راجوری نے پہلا درجہ حاصل کیا ہے ۔ اِس کے بعد جموں نفسیاتی اَمراض ہسپتال ، چیسٹ ڈیزیز ہسپتال جموں ، گورنمنٹ لل دید ہسپتال سری نگراور گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں کا نمبر آتا ہے ۔اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں ایس ایم ایچ ایس سری نگر ،جی ایم سی ہندواڑہ ، گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر ، جی ایم سی اودھمپور ، بون ایند جوائنٹ ہسپتال سری نگر شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے زُمرے میں گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اِس کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ،ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل، اے ایس وائی ایم ڈی ایچ بڈگام اور ڈسٹرکٹ ہسپتال شوپیاںنے درجہ حاصل کیا ہے ۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں ایم سی سی ایچ اننت ناگ، ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن ، ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ، ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ شامل ہیں۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے زُمرے میںکمیونٹی ہیلتھ سینٹر بجبہاڑہ نے پہلا درجہ حاصل کیا ہے۔ اِس کے بعد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر راجپورہ پلوامہ ،کمیونٹ ہیلتھ سینٹر زین پورہ شوپیاں ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر شانگس اننت ناگ اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر گھگوال سانبہ نے حاصل کیا ہے ۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تریٹھ،گورنمنٹ ہسپتال سروال ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ڈی ایچ پورہ ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چتر گام اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کرالپورہ شامل ہیں۔جموں وکشمیر اِی ۔ سہج (الیکٹرانک سسٹم فار آٹومیشن آف ہسپتال ایڈمنسٹریشن جموںوکشمیر) اقدام کا باضابطہ آغاز 4؍ نومبر 2022ء کو جشن صحت کے ایک حصے کے طور پر لیفٹیننٹ گورنرجموں و کشمیر کی طرف سے مختلف قسم کی سہولیات یعنی ٹریشری کیئر، ڈسٹرکٹ ہسپتال، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروںکے لئے کیا تھا۔ جے کے اِی۔ سہج کو ریپیڈ اسسمنٹ سسٹم، آؤٹ باؤنڈ کالنگ کے لئے 104 سینٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن اور مرکزی حکومت ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے آر سی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔گورنمنٹ میڈیکل کالجوں، ضلعی ہسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹروںکے متعلقہ ہسپتالوں کے لئے ہسپتال کی درجہ بندی مختلف زمروں کے لئے تفویض کی گئی ہے، درجہ بندی رجسٹریشن، اِی ایم آر (الیکٹرانِک میڈیکل ریکارڈ) کی تبدیلی، آئی پی ڈی مریضوں کی رجسٹریشن اور ستمبر 2023 ء مہینے کے لئے جے کے سہج پورٹل پر اَپ لوڈ کئے گئے مریضوںکے تاثرات اور رائے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔سہولیات کی تفصیلی فہرست این ایچ ایم کی ویب سائٹ دستیاب ہے ۔
ای سی ائی نے جانچ کے بعد ٹی این، مغربی بنگال میں دوبارہ پولنگ کو مسترد کر دیا
سیتارامن نے اے آئی سے جڑے سائبر خطرات کا جائزہ لیا
آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کو قانونی ثابت کرنا امریکہ کیلئے مشکل
امریکہ کی چینی آئل ریفائنری پر ایرانی تیل خریدنے پر پابندی
ایران میں 4 موساد جاسوسوں سمیت 240 افراد گرفتار
امریکہ ایران کی بحری ناکہ بندی کی صلاحیت نہیں رکھتا: غلام حسین
ایران کا ایک ہزار سے زائد اقسام کے ہتھیار سازی کا دعویٰ
جنگی کوششوں کے باوجود محتاط اور مثبت موقف :ایردوان
ایران اور امریکہ کے مابین دوسرے دور کی بات چیت پھر شروع نہ ہوسکی
مدھیہ پردیش پولیس نے حراست میں لیے گئے 163 مدرسے کے طلباء کو 10 دن بعد رہا کر دیا










