rajnath singh

’’دہشت گردی کی حمایت ایک برا کھیل ،ہر کسی کو دہشت گردی کی مخالفت کرنی چاہیے ‘‘

پلوامہ حملے کے بعد مودی حکومت نے سخت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہر چیز کا بدلہ لیا / راجناتھ سنگھ

سرینگر/// ’’دہشت گردی کی حمایت ایک برا کھیل ہے اور ہر کسی کو دہشت گردی کی مخالفت کرنی چاہیے ‘‘کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے پہلے اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں اور سال 2014 سے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک میں حکومت چلائی تھی لیکن، میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ملک یا پوری دنیا میں کوئی بھی انگلی اٹھا کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہمارے وزیر اعظم یا حکومت پر کرپشن کا داغ ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق حیدر آباد دورہ کے دوران مہیشورم میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے پہلے اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں اور 2014 سے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک میں حکومت چلائی تھی لیکن، میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ملک یا پوری دنیا میں کوئی بھی انگلی اٹھا کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہمارے وزیر اعظم یا حکومت پر کرپشن کا داغ ہے۔انہوں نے کہا ’’دہشت گردی کی حمایت ایک برا کھیل ہے اور ہر کسی کو دہشت گردی کی مخالفت کرنی چاہیے ‘‘اور کہا کہ پلوامہ میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد حکومت کی طرف سے کی گئی سخت جوابی کارروائی اور مودی حکومت کے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے مضبوط موقف کا ذکر کیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کوئی بھی مرکز کی وزیر اعظم نریندر مودی حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام نہیں لگا سکتا۔سنگھ نے دعویٰ کیا کہ منموہن سنگھ کی قیادت والی پچھلی یو پی اے حکومت میں کچھ وزراء کو بدعنوانی کے الزام میں جیل جانا پڑا تھا۔یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ تقریروں سے بدعنوانی پر توجہ نہیں دی جا سکتی ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ بدعنوانی سے چھٹکارا پانے کے لیے نظام میں تبدیلیاں لانا ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف نریندر مودی ہی ملک میں کرپشن پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں۔مرکزی حکومت کی اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ مالی امداد اب براہ راست فائدہ کی منتقلی کے ذریعے مستفید افراد تک پہنچ رہی ہے۔