Rajnath Singh

بھارت ہمیشہ سے امن پسند ملک ،پڑوسی ممالک جذبے کی قدر کرکے درپردہ جنگ ختم کریں

اگر کوئی ہماری ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھتے :راجناتھ سنگھ

سرینگر // بھارت ہمیشہ سے ایک امن پسند ملک رہا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی طرف سے کسی بھی قسم کا تنازعہ نہ شروع کریں کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے دکھایا ہے کہ اگر کوئی ہماری ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھتے ۔ایس این این مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت ایک امن پسند ملک ہے اور وہ کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرتا لیکن وہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ راج ناتھ نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہے تاہم پڑوسی ممالک کو بھی چاہئے کہ ہمارے اس جذبے کی قدر کریں اور ہمارے خلاف پردپردہ سازشوں کو ترک کریں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے دکھایا ہے کہ کسی بھی ملک نے اگر جارحیت سے کام لیا تو ہم خاموش بیٹھنے والوں میں سے نہیں ہے ۔سنگھ نے کہا کہ ’’ بھارت ہمیشہ سے ایک امن پسند ملک رہا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی طرف سے کسی بھی قسم کا تنازعہ نہ شروع کریں لیکن ساتھ ہی یہ بھی اتنا ہی سچ ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہمارا ملک کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار‘‘ ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ بدلتے وقت، چیلنجز اور ممالک کے باہمی تعلقات میں تبدیلیوں کے پیش نظر سیکورٹی کے جہت بھی تبدیل ہوئے ہیں اور ایسی صورتحال میں ہمیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔