ُمستونگ پاکستان میں مسجد کے قریب خودکش حملہ

دھماکے میں 50 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ

سری نگر//پاکستان میں مستونگ علاقے میں ایک مسجد کے نذدیک ایک خود کش حملے میں50سے زیادہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتالوں میں بھرتی کیا گیا ہے جبکہ حملے میں زخمی اور ہلاکتوں کی تعداد کو دیکھ کر یہاں ایمر جنسی نافذ کی گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق بی بی سی نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ایک دھماکے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوئے دھماکا جمعہ کو جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک مسجد کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ پیغمبر اسلام کی ولادت کا جشن منانے کے لیے جمع تھے۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا جس کو مستونگ شہر میں مذہبی اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو دو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ مستونگ سٹی پولیس کے دو اہلکاروں نے بی بی سی نیوز کو ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی۔ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دھماکے کو “انتہائی گھناؤنا فعل” قرار دیا۔سوشل میڈیا پر بہت سی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ زخمیوں کو ہنگامی جواب دہندگان اور مقامی لوگوں نے بچایا ہے۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے جبکہ اس واقعے کی ہر طرف سے مذمت کی جا رہی ہے ۔