ڈائریکٹر اِنفارمیشن اور ملازمین کا تیج کشن کے والدکے اِنتقال پر اِظہار تعزیت

سری نگر// ڈائریکٹر انفارمیشن جموںوکشمیر منگا شیر پا نے ڈی آئی پی آر کے ایم ٹی ایس تیج کشن کے والد کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جو مختصر علالت کے بعد اِنتقال کر گئے تھے۔اَپنے تعزیتی پیغام میں ڈائریکٹر اِنفارمیشن نے تیج کشن اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا ہے اور مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔دریں اثنا، ڈی آئی پی آر کے ملازمین نے بھی تیج کشن کے والد کے اِنتقال پر گہرے رنج و غم کا اِظہار کیا ہے ۔ محکمہ کے اَفسران اور ملازمین نے سوگوار کنبے سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے دائمی سکون اور سوگوار کنبے کے لئے یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔