ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ’’ ایک تاریخ ، ایک گھنٹہ ، ایک ساتھ ‘‘ مہم کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے اَفسروں کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں یکم اکتوبر 2023ء کے منعقد ہونے والی ’’ ایک تاریخ ، ایک گھنٹہ ، ایک ساتھ ‘‘ مہم کے اِنتظامات کا جائز ہ لیا گیا۔اُنہوں نے اِی اوز اور بی ڈی اوز کو ہدایت دی کہ وہ مہم کے دوران اَپنے علاقوں میں میگا صفائی مہم کا اِنعقاد کریں۔اُنہوں نے عوام کو اِس مہم میںشامل کرنے پر بھی زور دیا تاکہ لوگوں کو بہتر اور دیر پا ماحول کے لئے اَپنے اِرد گرد کو صاف ستھرا رکھنے کی ضرورت سے آگاہ کیا جاسکے۔صفائی مہم سوچھتا پکھواڑہ ۔ سوچھتا ہی سیوا2023ء کا ایک لازمی جزو ہے جو 15؍ ستمبر سے 2 ؍اکتوبر تک منایا جارہا ہے۔ضلع میں گلیوں ، پارکوں ، ندی نالوں ، سکولوں او ردیگر عوامی مقامات کی صفائی کو برقرار رکھتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے لوگوں کو اِس مہم میں حصہ لینے کی بھی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، اے سی ڈی ، اے سی پی ، سی اِی او ، سی ایم او ، بی ڈی اوز ، اِی اوز اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔