وزیر اعظم نے وندے بھارت ایکسپریس کی نو ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

، کہا کہ ‘بنیادی ڈھانچے کی ترقی 140کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کے مطابق ہے

سری نگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو عملی طور پر نو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، اور کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی رفتار اور پیمانہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کے مطابق ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق انہوں نے کہا بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی رفتار اور پیمانہ 140کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کے مطابق ہے۔ آج راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، بہار، مغربی بنگال، کیرالہ، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور گجرات کے لوگوں کو یہ سہولت ملے گی۔ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں، یہ نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں ملک کی نئی توانائی کی عکاسی کرتی ہیں،” پی ایم مودی نے نئی ٹرینوں کے آغاز پر بات کرتے ہوئے کہا۔پی ایم مودی نے کہا کہ 25 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں پہلے ہی چل رہی ہیں، اب ان میں مزید نو کا اضافہ کیا جائے گا۔