ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں کان کنی کے مسائل کا جائزہ لیا

ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئیکان کنی مواد کی بلا تاخیر دستیابی کو یقینی بنائیں

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آ ج متعلقہ قانون عملانے والی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں غیر قانونی کان کنی پر کڑی نظر رکھیں اور ایسی غیر قانونی سرگرمیوں سے سختی سے نمٹا جائے۔اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلعمیں کان کنی کے حوالے سے مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔دورانِ میٹنگ اَفسران نے چیئرمین کو کان کنی سے متعلق مختلف اَمور سے آگاہ کیا ۔ ان مسائل کے حل کے حوالے سے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈاکٹر اویس احمد نے مختلف محکموں کے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ بہتر نتائج اور کاموں کی جلد تکمیل کے لئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے کان کنی مواد کی بلا تاخیر دستیابی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے غیر قانونی کان کنی پر سخت پابند عائد کرنے پر زور دیا اور اَفسران بالخصوص تحصیل داروں اور منرل اَفسران سے کہا کہ وہ اَپنے اَپنے علاقوں پر کڑی نظر رکھیں۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری کاموں کے لئے ضروری معدنی مواد کو نکالنے کے لئے مائنر مائننگ بلاکوں کے لئے جگہوں کی نشاندہی کریں ۔ اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ مناسب اِجازت او رمعدنیات اور کان کنی کے قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ عمر شفیع ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شبیر احمد، جے ڈی پلاننگ ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ، ڈسٹرکٹ منرل آفیسر ، تحصیل دار بانڈی پورہ ، تحصیل دار آلوسہ او رپی ایچ اِی ، آئی ایف سی اور فشریز ڈیپارٹمنٹ کے دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔