جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا نے جسمانی طو رخاص اَفراد کے وفود کے ساتھ ان کے مسائل کا جائزہ لینے اور سماجی و اقتصادی بااِختیار بنانے کے لئے فلاحی سکیموں کی عمل آوری کے سلسلے میں ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود جموں وویک شرما، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کشمیر محمد شفیق چک ، ڈپٹی ڈائریکٹر(ایڈمنسٹریٹر) محمود ریاض خان ، چیف اکائونٹس آفیسر آشو بہل اور پروین سنگرال سمیت مختلف این جی او ز کے نمائندوں اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔دوران میٹنگ شرکأ کی جانب سے اُٹھائے گئے اَمور جیسے این ٹی اے اورلیگل گارڈین سر ٹیفکیٹ کے حوالے سے بیداری کیمپوں کا اِنعقاد ، آئی سی سی سی کے تحت جسمانی طور خاص اَفراد کی پنشن میں اِضافہ ، یو ڈی آئی ڈی کارڈز، معذور اَفراد کے لئے ہنری مندی کی ترقی کے لئے نیشنل ایکشن پلان اور متعلقہ اَمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر سیکرٹری نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ جموں وکشمیر میں جسمانی طور خاص اَفراد کی بہبودمحکمہ کی تمام سکیموں پر خصوصی کیمپ منعقد کریں ۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اہل اُمیدواروں کو ان کے لئے تیار کردہ فلاحی اور ترقیاتی سکیموں کے دائرے میں لایا جائے۔شرکاء نے جموںوکشمیر یوٹی کے جسمانی طور خاص اَفراد کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے سماجی بہبود محکمہ تعریف کی۔










