فوجی کرنل، میجراور ڈی ایس پی ہلاک،پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات کا دورہ کیا،آپریشن جاری
سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ کے گڈوں علاقے کو فورسز نے محاصرے میں لیا ہے اس دوران جب تلاشی پارٹی مشتبہ جگہ پر پہنچی ہے تو یہاں چھپے ملی ٹینٹ نے تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں فوج کا ایک کرنل ،میجر اور جموںو کشمیر پولیس کا ڈی ایس پی اس واقعے میں شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نذدیک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن بعد میںانہیں مزید علاج معالجے کے لئے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم تینوں بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق فوج اور پولیس نے کوکر ناگ کے گڈول علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے حوالے سے بدھ کی صبح یک اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد19 راشٹر رائفلز ،جموں و کشمیر نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور اس علاقے کو چاروں طرف مکمل طور سیل کیا ہے اور یہاں تلاشی کارروائیاں شروع کی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ اس دوران جب دن کے ایک بجے کے قریب فورسز کی ایک پارٹی جو تلاشی لے رہی تھی جس میں فوج کا ایک کرنل، میجر اورجموںو کشمیر پولیس کا ایک ڈی ایس پی شامل تھاذرائع نے بتایا جب پارٹی مشتبہ مقام کے قریب پہنچے تو یہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک فوجی کرنل من پریت سنگھ ،میجر آنش اور جموںو کشمیر پولیس ایک ڈی ایس پی ہمایوںبٹ ولد غلام حسن بٹ سابق ڈی آئی جی ساکن ترال حال سرینگر بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں ۔خیال رہے غلام حسن بٹ نے جموں و کشمیر پولیس میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے اور چند سال پہلے نوکری سے سبکدوش ہوئے۔ادھر کوکر ناگ انکونٹر میںمارے گئے فوج اور پولیس افسرکو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف اٹھاکر سمیت مختلف سیاسی لیڈران نے اپنے بیانوں میں اس جھڑپ میں مارے گئے فوجی اور پولیس افسران کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں مزید کمک کو طلب کیا گیا ہے اور یہاں چھپے ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔اس دوران پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران نے جن میں چنار کارپس کے کمانڈر اور جموںو کشمیر پولیس کے اے ڈی جی پی نے گڈول کا دورہ کیا ہے اور یہاں حالات کا جائزہ لیا ہے جبکہ دونوں افسران اس انکوٹر کی نگرانی کر رہے تھے ۔آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا ۔خیال رہے علاقے میں حال ہی میں ایک تصادم میں ایک کشمیری فوجی اہلکار بھی مارا گیا ہے ۔










