سری نگر//چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل بڈگام نذیر احمد خان نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔چیئر مین ڈی ڈی سی نے بڈگام ضلع میں شروع کئے جانے والے جامع ترقیاتی اَقدامات کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔سابق رُکن اسمبلی پہلگام رفیع احمد میر بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور علاقے کے مختلف ترقیاتی اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔اپیل فارمر ز فیڈریشن آف اِنڈیا کے جے اینڈ کے کمیٹی کے صدر ظہور احمد راتھر کی قیادت میں ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی او راَپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ جموںوکشمیر کے نیشنل ایوارڈ یافتہ اَساتذہ ولی محمد بٹ کی قیادت میں ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور نیشنل ایوارڈ یافتہ اَساتذہ کے مسائل کو پیش کیا۔بعد اَزاں ، چیئرپرسن بی ڈی سی سوپور ڈاکٹر فریدہ خان نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اَپنے علاقے کے عوامی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی نمائندوں اور وفود کے اَرکان کے ساتھ گفتگو کے دوران اُنہیں ملاقات کے دوران پیش کئے گئے تمام مسائل اور مطالبات پر مناسب کارروائی کا یقین دِلایا۔
جے پور میں نیٹ۔پی جی امتحان کے دوران بجلی گل ہوگئی
کردار سازی کے بغیر صرف ڈگری والی تعلیم کی کوئی قدر نہیں: راج ناتھ سنگھ
’بھارت میں کوئی مسلمان نہ ہو‘ سوچنے والا ہندو نہیں رہے گا/ موہن بھاگوت
ریاستی درجہ واپس آئے گا، دفعہ 370 نہیں
پہلی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ
آمدنی کا خسارہ، رابطہ سڑکیں اور روزگار لداخ کی ترقی میں اہم چیلنجز
جموں و کشمیر میں آئندہ چند روز بارش اور گرج چمک کا امکان
ڈیجیٹل گرفتاری جیسے نئے فراڈ کے خلاف عدلیہ نے فعال کردار ادا کیا/ چیف جسٹس
لفٹینٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے فاؤنڈیشن ڈے اور
جاوید ڈار نے لاڈورا میں زیارت حضرت نظام الدین ؒ کی باڑ بندی اور خوبصورتی کے کام کا سنگِ بنیاد رکھا










