سری نگر//سابق آرمی چیف اورسڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ نے یقین ظاہرکیاہے کہ پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کا کچھ وقت کے بعد خود بخود ہندوستان میں ضم ہو جائے گا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق راجستھان کے شہر جے پور کے دوسہ علاقے میں ایک سڑک کوعوام کیلئے وقف کرنے کے بعد پیرکو نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وی کے سنگھ کاکہناتھاکہ کچھ دیر انتظار کریں، پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیرخود بخود ہندوستان میں ضم ہوجائے گا۔جی20سربراہی اجلاس پرمرکزی وزیر نے کہاکہ یہ بین الااقوامی ایونٹ کامیاب رہا ہے۔ ایسا منظم واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ملک کے 60 شہروں میں تقریباً 200 اجلاس منعقد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک نے بھی اس طرح کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ہندوستان کی تعریف کی ہے۔وی کے سنگھ کاکہناتھاکہ سربراہی کانفرنس میں جاری کردہ اجتماعی منشور میں ہندوستان نے ایک بڑی فتح حاصل کی ہے۔ دنیا یوکرین سمیت کئی مسائل پر منقسم تھی، لیکن وزیر اعظم مودی کی دانشمندی سے ہم سب نے مل کر ایک ایسا راستہ نکال لیا ہے جس پر کسی ملک کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔










