Silence on the streets of New Delhi

نئی دہلی کی سڑکوں پر خاموشی

سیکورٹی ایسی سخت کہ پرندہ بھی نہیں مار سکتا:رپورٹ

نئی دہلی// نئی دہلی میں شروع ہونے والے2 روزہ G20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان دہلی پہنچ چکے ہیں۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق جی20 کانفرنس پرگتی میدان میں نوتعمیر شدہ ’بھارت منڈپم‘میں شروع ہو چکا ہے۔ سیکورٹی کے پیش نظر کئی علاقوں میں سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں، لیکن پوری دہلی بند نہیں ہے۔ دہلی میں کے پرگتی میدان میں واقع’بھارت منڈپم‘ میںG20سربراہی اجلاس ہفتہ کی صبح شروع ہو چکا ہے۔ ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کے حفاظتی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی علاقوں کی سڑکوں پر نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔تاہم دہلی ٹریفک پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کینوٹ کک پر ٹویٹ کیا تھا۔ این ڈی ایم سی کو چھوڑ کر پوری دہلی کھلی رہے گی، وہیں پرگتی میدان کے علاقے کی سڑکوں کی ایسی حالت ہے کہ یہاں پرندے بھی پیر نہیں مار سکتا ہے۔معلوم ہوکہ یہ علاقہ این ڈی ایم سی پرگتی میدان کے آس پاس ہے۔ سیکورٹی کے پیش نظر اس علاقے کو تقریباً سیل کر دیا گیا ہے۔ سڑکوں پر جگہ جگہ سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ٹریفک پولیس نے یہ بھی بتایا کہ میڈیکل ایمرجنسی میں کاغذات دیکھا کر کوئی بھی شخص دہلی میں آجاجا سکتا ہے۔پرگتی میدان کے علاقوں کی سڑکیں اتنی خالی ہیں، جیسے دوبارہ لاک ڈاؤن کے دن آگئے ہیں۔ دہلی پولیس اہلکاروں کے علاوہ سڑکوں پر تقریباً 50 ہزار مسلح دستے تعینات ہیں۔