کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے اَفسروں کی ایک میٹنگ منعقد کی اور ’ میری مٹی میرا دیش ‘ پروگرام کے آئندہ دوسرے مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جو 11؍ ستمبر سے شروع ہوگا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر ، اے ڈی سی وقار احمد گیری ، اے سی آر امتیاز العزیز کے علاوہ آر ڈی ڈی اینڈ پی آر ، پلاننگ ، ایجوکیشن ، اَربن ڈیولپمنٹ ، اِنفارمیشن ، وائی ایس ایس ، این آر ایل ایم، ایس ڈبلیو ڈی اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ وہ پہلے مرحلے کی طرح ایک مؤثر مہم کے لئے قریبی رابطہ کاری سے کام کریں۔اُنہوں نے مٹی کیلاش میں گائوں اور وارڈ وار مٹی کے جمع کرنے کے مرحلہ وارشیڈ ول کی وضاحت کی تاکہ بلاک سطح اور ضلعی سطح کے پروگراموں اور تقریبات میں مزید جمع کئے جاسکیں جہاں پنچ پران کے عہد اور بہادروں کی تعظیم کی جائے گی۔اُنہوں نے اُنہیں پروگرام کے کامیاب اِنعقاد میں لوگوں بالخصوص خواتین ، یوتھ کلب ، این ایس ایس ، این سی سی ، پی آر آئی او ریوایل بی ممبران کو شامل کرنے کی تاکید کی۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ مٹی کلیکشن کی رنگا رنگ تقریب 11؍ ستمبر سے 30؍ ستمبر تک منعقد کی جائے گی جس میں ضلع کے تمام ایم سی وارڈوں اور دیہاتوں کے تمام گھرانوں سے مٹی یا چاول جمع کئے جائیں گے اور تقریب منعقد کی جائے گی ۔ اس کے بعد یکم اکتوبر سے 13؍ اکتوبر کے درمیان بلاک سطح پر جمع کیا جائے گا او رآخیر میں 22سے 27؍ اکتوبر کے درمیان ضلعی سطح پر اِختتام پذیر ہوگا۔










