سری نگر/کشمیری مائنارٹی لیڈروں کے ایک وفد نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت صدر سناتن دھرم سبھا کپواڑہ منوج کمار ٹنڈن کر رہے تھے ۔ ان کے ساتھ ضلع گوردوارہ کمیٹی کپواڑہ کے گرومیت سنگھ اور مہندر پال سنگھ بھی تھے۔صدرکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جاوید احمد ٹینگا نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اُنہیں بزنس اِنٹرایکٹیو سمینار اور کے سی سی آئی کی جانب سے منشیات کی بدعت سے متعلق بیداری مہم کے آئندہ پروگراموں سے آگاہ کیا۔










