سری نگر//ہارٹی کلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ محکمہ نے آج سری نگر میں پردھان منتری فار ملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسسنگ اَنٹر پرائزز ( پی ایم ۔ ایف ایم اِی ) سکیم پر ایک روزہ بیداری ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔ورکشاپ میں سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شبنم شاہ کاملی ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی اِمام الدین ، سپیشل سیکرٹری اے پی ڈی فاروق احمد ڈار ، سٹیٹ کوآرڈی نیٹر ومنیجر برانڈنگ اینڈمارکیٹنگ جموںوکشمیر نیہا گنجو ، ینگ پروفیشنل ٹیکنیکل ریتیکا کھٹر ،ڈسٹرکٹ نوڈل اَفسروں اور بینکوں ، کسانوں اور پی ایم ۔ ایف ایم اِی سکیم کے اِستفسادہ کنند گان کے نمائندوں نے شرکت کی۔مرکزی معاونت والی پی ایم ایف ایم اِی سکیم کا مقصد موجودہ مائیکرو فوڈ پروسسنگ اِداروں کی اَپ گریڈیشن کے لئے مالی اور تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرنا ہے۔اِس موقعہ پرسیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار نے خطاب کرتے ہوئے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ سکیم کے کامیاب عمل آوری کے لئے خاطر خواہ اَقدامات کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس سکیم کی عمل آوری کے لئے رجسٹریشن اور معاملات کی منظور ی کی تعداد کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شبنم شاہ کاملی نے کہا کہ جموںوکشمیر میں بڑی تعداد میں منفرد مصنوعات کی وجہ سے بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے جو مائیکرو فوڈ پروسسنگ یونٹوں کی اَپ گریڈیشن کی راہ ہموار کرتی ہے۔اُنہوں نے پی ایم ایف ایم اِی سکیم کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے محکموں اور بینکوں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر مزید زور دیا۔ اُنہوں نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ مستعدی اور تن دہی سے کام کریں۔اُنہوں نے بینکروں کے پی ایم ایف ایم اِی درخواست دہندگان کے ساتھ قابل رَسائی اور دوستانہ ہونے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ بینکوں کو زیر اِلتوأ قرض کی درخواستوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فائدہ اُٹھانے والوں کو اِنتظار نہ کرنا پڑے۔ابتداً ، سپیشل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوارنے سکیم اور اِستفادہ کنندگان کو محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی جس میں سکیم کے کردار ، استعداد بڑھانے کے متعلقہ اقدامات ، سبسڈی ، مشترکہ بنیادی ڈھانچہ کا اِستعمال او رکامن انکیو بیشن سینٹروں وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی۔
کشمیر میں قرضوں کی فراہمی کیوں کم کی جارہی ہے؟
ایم بی بی ایس انٹرنز کا ماہانہ وظیفہ 30 ہزار کرنے کی تجویز زیر غور/وزیر صحت
جموں و کشمیر میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس انٹرنز کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال
وزیر اعظم مودی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
لیفٹیننٹ گورنر نے اِنڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموںوکشمیرکی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی
گلمرگ میں پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹول جموںوکشمیر کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
وسط ستمبر کے بعد جموں و کشمیر میں درجہ حرارت بتدریج کم ہوگا/ محکمہ موسمیات
نیپال میں تباہ کن سیلاب سے اموات کی تعداد 900 سے تجاوز
اسسٹنٹ کمشنر پنچایت کو اضافی اختیارات تفویض
جے پور میں نیٹ۔پی جی امتحان کے دوران بجلی گل ہوگئی










