سعودی عرب اور روس کی جانب سے اس سال کے آخر تک رضاکارانہ طور پر پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتیں منگل کے روز دو فیصد بڑھ کر نومبر کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس اضافے کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو سردیوں کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے کیونکہ اس موسم میں طلب بڑھ جاتی ہے۔برینٹ کروڈ آئل 2.08 ڈالر یا تقریباً 2.3فیصد اجافے کے بعد 91.08 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے اور یہ گزشتہ نومبر کے بعد پہلی بار قتیل کی قیمتیں 91 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی ہیں۔دریں اثنا، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 2.42 ڈالر یا تقریباً 2.8فیصد بڑھ کر 87.97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے جو 10 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔سرمایہ کاروں کو توقع تھی کہ سعودی عرب اور روس رضاکارانہ طور پر تیل کی پیداوار میں کمی میں اکتوبر تک توسیع کریں گے لیکن تین ماہ تک کی توسیع غیر متوقع ہے۔اوآنڈا تجزیہ کار کریگ ایرلم نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ قیمتوں کے حالیہ اقدام سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے پیداوار میں اضافے کے بعد انہیں ہونے والے نقصان سے بچنے میں مدد ملے گی۔دونوں ممالک نے کہا کہ وہ پیداوار میں کمی کا ماہانہ جائزہ لیں گے اور مارکیٹ کے حالات کے مطابق ان میں ترمیم کر سکتے ہیں۔یو بی ایس کے تجزیہ کار جیووانی اسٹونووو نے کہا کہ پیداوار میں کمی میں توسیع کے ساتھ ہم 2023 کی چوتھی سہ ماہی میں 15 لاکھ بیرل یومیہ سے زیادہ کے مارکیٹ خسارے کی توقع کرتے ہیں، لہٰذا آنے والے مہینوں میں تیل کی انوینٹریوں میں مزید کمی کے نتیجے ہم توقع کرتے ہیں کہ سال کے آخر تک برینٹ کی قیمت 95ڈالر فی بیرل تک بڑھ جائے گی۔گولڈمین سیچ نے منگل کو تیل کی قیمتوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اگلے 12 ماہ میں امریکی کساد بازاری کے 15 فیصد تک دیکھ رہے ہیں جو کہ ابتدائی طور پر کی گئی 20 فیصد کی پیش گوئی سے کم ہے، امریکی معیشت کے سخت کساد بازاری سے بچنے کے امکانات نے حالیہ مہینوں میں تیل کی طلب اور قیمتوں کے اضافے میں مدد کی ہے۔دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کے لیے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔










