sucide

کرالہ گنڈ میں ٹریکٹر پلٹ گیا، ڈرائیور جاں بحق

غیرمقامی نوجوان کی نعش جہلم سے برآمد،راجوری میں ایک شخص سیڑھیوں سے پھسل کرازجان

سری نگر//شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ کے کرالہ گنڈ علاقے میں گذشتہ روز کو ٹریکٹر ڈرائیور کی موت اس وقت ہوئی جب اس کا ٹریکٹر کچھوا پلٹ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آصف احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن منگوال پورہ کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد اُنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے ضروری لوازمات مکمل کرنے کے نعش آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کردی۔اس دوران سری نگر کے نواحی علاقے میں جہلم سے2 دن بعد غیر مقامی لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ۔معلوم ہواکہ ، سری نگر کے مضافاتی علاقے شالٹینگ کے پنزی نارہ ا گائوںکے قریب دریائے جہلم سے منگل کی صبح ایک غیر مقامی شخص کی لاش2 دن کے بعد برآمد ہوئی۔ حکام نے بتایاکہ یوپی کے20سالہ نوجوان محمدزبیرولد محمد نظام اتوار کو پنزی نارہ کے قریب دریائے جہلم میں پھسل گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ2 دن کے بعد آج صبح ان کی لاش کو سخت کوششوں کے بعد برآمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ طبی اور قانونی کارروائی کے بعد لاش اس کے قانونی ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔اُدھر راجوری ضلع میں منگل کو ایک شخص پھسل کر ہلاک ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ38سالہ پرویز حسین ولد نور محمد ساکنہ عطا درہالی نامی شخص عبداللہ پل پر زیارت کے قریب سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی کو جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔مزید کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔