Digital J&K Week Celebration DC B'la Flaggs Off Awareness Rally at Kralhar B'la

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کرالہار میں بیداری ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

ڈیجیٹل خدمات رشوت کی برائی کا بہترین تریاق ہے ۔ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر

بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ضلع بھر میں منائے جارہے جموںوکشمیر میںڈیجیٹل اَقدامات سے متعلق ہفتہ کے ایک حصے کے طور پر کرالہار بارہمولہ میں طلباء اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کی ایک بیداری ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ضلع اِنتظامیہ بارہمولہ نے بیداری ریلی یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس بارہمولہ اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے نکالی تھی ۔بیداری ریلی کرالہار سے شروع ہوئی اور گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز بارہمولہ میں اِختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے دوران طلباء نے پلے کارڈاور بینر اُٹھا رکھے تھے جن پر مختلف ڈیجیٹل اَقدامات کی نمائش کی گئی تھی جس کا مقصد عوام کو ان کی سہولیت کے لئے فراہم کی جانے والی آن لائن خدمات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ رشوت‘‘ کی بدحالی کو ’’ آن لائن خدمات ‘‘ سے بہت حد تک دُور کیا جاسکتا ہے اور ڈیجیٹل خدمات رشوت کی برائی کا بہترین تریاق ہیں۔اُنہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ ڈیجیٹل خدمات نہ صرف قابلِ رَسائی اور شفاف ہیں بلکہ غیر اِمتیازی اور زیادہ مؤثر ہونے کے ساتھ ساتھ یہ کم خرچ بھی ہیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اَپنے حقوق حاصل کریں اور اَپنے گھروں کے آرام سے خدمات کے لئے درخواست دے کر دفاتر جانے سے گریز کریں۔