گاندربل میں آیوشمان بھاوا کا اِفتتاح کیا ، بیداری پروگرام کااِنعقاد کیا اور

اِی۔ گورننس اَقدامات کے بارے میں جانکاری دی

گاندربل//ڈیجیٹل ہفتہ کے دوسرے دِن لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے منی سیکرٹریٹ گاندربل کے لان میں مختلف محکموں سے قائم کردہ سٹالوں کا دورہ کیا اور آن لائن خدمات کے لئے درخواستیں دیں۔دورانِ تقریب مختلف اَفراد کو آن لائن خدمات کے اِستعمال کے حوالے سے تربیت دی گئی، آن لائن موڈ کے ذریعے موقعہ پر ہی ریونیو کا اِجرأ کیا گیا ۔ اِس کے علاوہ متعدد محکموں نے مختلف سکیموں کے تحت مستحقین کو منظوری نامے جاری کئے۔ریسورس پرسنوں نے محکموں میں شفافیت ، جواب دہی اور ذمہ دارانہ ورکنگ کلچر کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے اِی۔ حکمرانی کے اَقدامات پر روشنی ڈالی۔ دورانِ تقریب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل مشتاق احمد سمنانی نے آیوشمان بھاوا ملک گیر مہم کا آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل معراج الدین شاہ، اے سی آر ، چیف پلاننگ آفیسر اور سی ایم او گاندربل کی موجودگی میں کیا۔اے ڈی ڈی سی نے کہا کہ یہ مہم صحت خدمات کی ایک وسیع رینج کا اَحاطہ کرتی ہے جس میں ماں اور بچے کی صحت سے لے کر غیر متعدی اَمراض کی سکریننگ اور کمیونٹی کی شمولیت شامل ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلع اِنتظامیہ اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے کہ گاندربل میں ہرفرد کو معیاری صحت خدمات تک رَسائی حاصل ہو، چاہے اس کا معاشی پس منظر کچھ بھی ہو۔اے ڈی سی نے ڈیجیٹل ہفتہ منانے کے حوالے سے کہا کہ اِس تقریب کا مقصد عوام کو حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے ڈیجیٹل اَقدامات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ اُنہیں بہترین ممکنہ ریلیف فراہم کیا جاسکے اور خدمات کو عام لوگوں تک باآسانی قابل رسائی بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے متعدد اَقدامات کا ذِکر کیا گیا۔دریں اثنأ ،سی اِی او نے ڈیجیٹل ہفتہ سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر مختلف تعلیمی اِداروں میں حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے فراہم کی جانے والی مختلف اِی۔ خدمات کے بارے میں بیداری پروگراموں کا اِنعقاد کیا۔ضلع کے مختلف سکولوں میں بیداری لیکچرروں ، سکول لیول کوئز مقابلوں اور مصوری مقابلوں کی شکل میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔