سری نگر//جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لوگوںکو رکھشا بندھن کے موقعہ پر مبارکباد پیش کی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق رکھشابندھن یاراکھی کاتہوار ہندئوبرادری کے اہم تہواروںمیں سے ایک ماناجاتاہے۔یہ بھائی بہن کے مقدس،خوبصورت اوراٹوٹ رشتے کا تہوار ہے ،جس کو دنیا بھرمیں ہندوبرادری جوش وخروش کیساتھ مناتی ہے ۔اس موقعہ پر بہنیں اپنے بھائیوںکی کلائیوں پرراکھی باندھ کراُ نکی صحت ،عمردرازی اورکامیابی کیلئے دعائیں کرتی ہیں،اور بھائی اپنی بہنوں کو خوشگوار اورمحفوظ زندگی کیلئے آشیرواد دینے کیساتھ حسب مقدورتحائف پیش کرتے ہیں ۔رکھشابندھن کے روز ہندئو گھرانوںمیںدیا،چاول اورراکھیوں سے سجی تھالیاں تیارکی جاتی ہیں ۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا’’آپ سب کو حفاظت بندھن کے پاون پروی کی مبارکبادیں‘‘۔










