ڈی آئی پی آر کے کلچرل یونٹ کشمیر نے ’ آزادی کے اَمرت مہااُتسو‘ کے تحت بانڈی پورہ میں ’ نکڑناٹک‘ کا اِنعقاد کیا

بانڈی پورہ//ڈی آئی پی آر کے کلچرل یونٹ کشمیر نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سنبل بانڈی پورہ میں ’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘ کے بینر تلے ایک نُکڑ ناٹک’’ اے میرے پیارے وطن‘‘ کا اِنعقاد کیا۔گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سنبل بانڈی پورہ کے طلباء سمیت محراب آرٹس کے نامور فن کاروں نے قومی یکجہتی اور نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ پھیلانے کے لئے مختلف ثقافتی پروگرام اور نکڑ ناٹک پیش کئے۔اُنہوں نے اَپنی پرفارمنس یعنی حب الوطنی پرمبنی کورس، سکٹ ، شاعری اور تقاریر سے اُن قومی ہیروز کے کردار کو اُجاگر کیا جنہوں نے قوم کی آزادی کے لئے اَپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔