حقانی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام دارالعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ میں

جلسہ عید میلادالنبیؐو جلسہ دستار بندی منعقد،تعلیم و تربیت دین برحق کا جزولاینفک /مقررین

سرینگر//حقانی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مرکز اہلسنت دارالعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ میں 26 واں سالانہ جلسہ عید میلادالنبی ? اور ?? واں جلسہ دستار بندی منعقد ہوا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور طلبا کی جانب سے نعت مقدس سے ہوا۔جلسے میں جموں و کشمیر کے کونے کونے سے آ?ے ہو?ے عاشقان رسول ? اور محبان اولیا بہ شمول?ت عہدہ داراں اور سیکنڑوں کارکناں نے شرکت کی۔جن حفاظ و قرا کی دستار بندی انجام دی گ?ی انکے اسما?ے گرامی یہ ہیں حافظ داود احمد ملک،حافظ عبید احمد ڈار،حافظ محمد مزمل اعوان،حافظ ہلال احمد پرے،حافظ شاہد ریاض احمد،قاری محمد عارف حسین اعوان،حافظ جنید احمد بٹ،حافظ خورشید احمد میر ،حافظ محمد رفیق چوپان ،قاری زبرید احمد زرگر۔ رونق سٹیج علما پیر نصیر نقشبندی، مفتی قمر الدین اویسی، مفتی طارق احمد مصباحی،مولانا محمد اسحاق نظامی،مفتی شکیل احمد مصباحی،مفتی شکیل احمد ثقافی، مولانا بلال احمد کمار، مولانا شوکت احمد قادری،مولانا بلال احمد مصباحی، مولانا نثار عطاری ،مولانا افضل غزالی نے اپنے خطابات سے حاضرین کے قلوب و اذہان کو مجلی و منور کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہو?ے خطبا نے کہا کہ اسلام نے علم کی دعوت دینے،اس کاشوق دلانے ،علم کی قدرومنزلت بڑھانے کے جو بھر پور اور مکمل ہدایات پیش کی ہیں اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔حصول علم کی افادیت اس بات سے واضح ہوجاتی ہے کہ علم کی قرا?نِ مجید میں لگ بھگ پانچ سو مقامات پر حصول تعلیم کی اہمیت اور فضیلت بیان کی گئی۔ علم کی فرضیت کا براہ راست بیان بے شمار احادیث میں بھی ا?یا ہے۔اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے تعلیم و تربیت میں معراج پاکر دین و دنیا میں سر بلندی اور ترقی حاصل کی لیکن جب بھی مسلمان علم اور تعلیم سے دور ہوئے وہ دنیا کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوگئے۔علم کا صحیح استعمال کیا جائے تو اس کی بہ دولت دین و دنیا کی ساری نعمت اور دولت حاصل کی جاسکتی ہے علم دین سراپا نور وہدایت ہے اور جہل سراپا کفروضلالت ہے۔علم کی فضیلت اس حدیث مبارک سے اجاگر ہوتی ہے جس میں ذکر کیا گیا ہے کہ? کے رسول? نے علما کوانبیائے کرام? کا وارث اور جانشین قرار دیا ہے۔دورحاضر میں علم دین کی اہمیت اور اس کی ضرورت شدیدترین حد تک بڑھ جاتی ہے۔اس وقت مسلمانوں کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے۔اس صورت حال سے مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں علم دین سے آراستہ ہونا پڑے گا۔قرآن کو فہم وتدبر سے جاننے کی ضرورت ہے تاکہ ہم دین پرصحیح سے عمل کرسکیں۔کتاب اللہ اور سنت رسول? اللہ کا علم حاصل کرنا لازم ہے۔اس کے ساتھ ہی عصری علوم کی بھی ضرورت ہے۔حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے تمام شرکاء￿ ، علما، طلبا اور اداروں کا بھاری شرکت کیلیے اظہارتشکر کیا۔