انڈیا میں امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی ’برگر کنگ‘ نے اپنے برگرز اور دیگر کھانوں میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ٹماٹروں کا استعمال بند کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا میں ’برگر کنگ‘ کے دو ریستورانوں کے باہر چسپاں کیے گئے نوٹسز پر لکھا تھا کہ ’’ٹماٹروں کو بھی چھٹیاں درکار ہیں۔ ہم آپ کے کھانوں میں ٹماٹر شامل کرنے سے قاصر ہیں۔‘’برگر کنگ‘ انڈیا میں کام کرنے والی فاسٹ فوڈ ریستورانوں کی سب سے بڑی چین ہے جس کی ملک بھر میں 400 سے زائد شاخیں موجود ہیں۔اس سے قبل ’میک ڈونلڈز‘ اور ’سب وے‘ بھی اپنے کھانوں میں ٹماٹر کا استعمال کرنا بند کر چکے ہیں جس کی وجہ انڈیا میں مہنگائی ہے جس کی شرح رواں ہفتے ملکی تاریخ میں جنوری 2020 کے بعد سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق مہنگائی کے باعث مارکیٹوں میں ٹماٹر کی قلت ہو گئی ہے جس کی وجہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچنا ہے۔حالیہ ہفتوں کے دوران انڈیا میں ٹماٹر کی قیمت میں 450 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔’برگر کنگ‘ کی جانب سے ٹماٹر کا استعمال روکنے پر صارفین بھی سوالات پوچھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کمپنی کے فیس بُک پیج پر ایک صارف نے پوچھا کہ ’میرے برگر میں ٹماٹر کیوں نہیں؟‘’برگر کنگ‘ کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ’ہم کھانوں کے معاملے میں اعلیٰ معیار کو ہمیشہ ملحوظِ خاطر رکھتے ہیں‘ اور آپ کے کھانوں میں ٹماٹر کی جلد واپسی ہوگی۔انڈیا میں حکام نے حالات کو مدِنظر میں رکھتے ہوئے یہ نیپال سے ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور جو کہ ملک بھر میں گاڑیوں کے زریعے بیچے جا رہے تھے۔سوشل میڈیا پر چند دن پہلے وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ملک کے مختلف حصوں میں ٹماٹر فروخت کرنے والی حکومتی گاڑیوں کے اردگرد لوگوں کی بڑی تعداد کو بھی دیکھا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کی معیشت کو کاربن سے پاک بنانے کیلئے مقامی طور پر قابل عمل بائیو ماس حل تیار کرنے پر زو ردیا
جاوید ڈار نے 18کروڑ روپے کی پی ایم جی ایس وائی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا
وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں میڈیکل آفیسرز کو تقرری کے احکامات سپُرد کئے
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں تقریباً 40,000 کروڑ روپے کے ہائی وے اور ٹنل پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
امن و سلامتی ہندوستان کے SCOویژن کا پہلا ستون
7.8 فیصد شرحنمو باقی مالی سال کیلئے نیک شگون
جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا 10روزہ خزان اجلاس ، تیاریاں جاری
وزیر اعلیٰ نے گروپ آف کنسرنڈ سٹیزنز جے اینڈ کے سے ملاقات کی
جموںوکشمیر نے ایس کے آئی سی سی میں اِنتظامی ڈیٹا ہم آہنگی پر یوٹی سطح کی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا
جموں و کشمیر میں بجلی کے نئے نرخ نافذ










