sajad lone

‘گورنر جموں و کشمیر کے لوگوں کی طرف سے اتفاق رائے کیسے دے سکتے ہیں؟’: سجاد لون

سری نگر// 5اگست، 2019 کے فیصلوں پر سوال اٹھاتے ہوئے، پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے بدھ کو سوال کیا کہ گورنر جموں و کشمیر کے ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کی جانب سے کیسے منظوری دے سکتے ہیں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لون نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا گورنر ایک سپر ہیومن ہیں جو جموں و کشمیر کے ایک کروڑ لوگوں کی طرف سے دستخط کر سکتے ہیں۔جموں و کشمیر کے اس وقت کے گورنر ستیہ پال ملک نے5 اور 6 اگست کو 2019میں مرکزی حکومت کی طرف سے آئینی تبدیلیوں کے لیے جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے منظوری دی تھی۔لون، جو پارٹی کے ترجمان عدنان اشرف لون کے ساتھ تھے، نے کہا کہ امن و امان میں بہتری کوئی نئی چیز نہیں ہے اور اسے آرٹیکل 370کی منسوخی کے جواز کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔5گست 2019 کے فیصلوں پر سوال اٹھاتے ہوئے لون نے کہا کہ جموں و کشمیر کی آئین ساز اسمبلی صرف آرٹیکل 370 پر فیصلے لے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ “اس قدر سیاسی گھمنڈ تھا کہ اس وقت موجود قانون ساز کونسل سے مشاورت تک نہیں کی گئی۔”پیپلز کانفرنس نے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ وکیل راجیو دھون کیس میں پارٹی کی طرف سے بحث کر رہے ہیں