مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈبلیو اینڈ سی ڈِی نے ڈوڈہ میں تعلیمی اَقدامات کا جائزہ لیا

مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈبلیو اینڈ سی ڈِی نے ڈوڈہ میں تعلیمی اَقدامات کا جائزہ لیا

ڈوڈہ//مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ خواتین و اطفال ترقی اوررُکن قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال( این سی پی سی آر) ڈاکٹر سنجیو کمار شرما نے آج ڈِی سی آفس کمپلیکس ڈوڈہ میں محکمہ سکولی تعلیم کی ایک جامع جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کرشن لال، ایس ایس پی، سی پی او، جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن، چیف ایجوکیشن آفیسر، ڈِسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، سٹیٹ کوآرڈی نیٹر سماگراہ شکھشا پی ایم شری سکولز اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران و عملہ نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ ڈاکٹر سنجیو کمار شرما نے چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ اور اِدارہ جاتی سربراہان کو ہدایت دی کہ پی ایم شری سکولوں میں سال بہ سال طالب علموں کے داخلوں میں اضافہ کیا جائے۔ اُنہوں نے پی ایم شری پہل کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات اور فوائد کے بارے میں مقامی آبادی میں بیداری مہم کو تیز کرنے پر زور دیا۔چیف ایجوکیشن آفیسر نے ضلع بھر کے سکولوں میں پرنسپلوں اور ہیڈ ماسٹروں کی کمی کے مسئلے کو اُجاگر کیا۔اس پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے یقین دہانی کی کہ اس معاملے کو ضروری کارروائی کے لئے مناسب سطح پر اُٹھایا جائے گا۔چیف ایجوکیشن آفیسر نے میٹنگ کو بتایا کہ پی ایم شری سکولز کلسٹر بنیادوں پر قریبی سکولوں کے ساتھ ہیومن ریسورسز، ڈیجیٹل لرننگ سہولیات اور تعلیمی سرگرمیوں کا اِشتراک کر کے مثالی اِداروں کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شرما نے چیف ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ مجموعی تعلیمی کارکردگی اور گورننس کو بہتر بنانے کے لئے ان کلسٹروںکی مسلسل نگرانی اور جائزہ کو یقینی بنائیں۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے طلبأ میں سائبر بیداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام سکول سربراہان کو ہدایت دی کہ سائبر سیفٹی، سائبر سکیورٹی اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کو صبح کی اسمبلیوں کا مستقل حصہ بنایا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر اُستاد کو سائبر سیفٹی اور سکیورٹی کی تربیت دی جانی چاہیے تاکہ وہ مؤثر طریقے سے طلبأ کی رہنمائی کر سکیں۔اُنہوںنے پیشہ ورانہ تعلیم کی اہمیت پر بھی زور دیا اور ہدایت دی کہ تمام طلبأ کو عملی مہارتوں اور کیریئر پر مبنی معلومات سے آراستہ کرنے کے لئے ووکیشنل ٹریننگ کے مواقع فراہم کئے جائیں۔چیف ایجوکیشن آفیسر نے میٹنگ کو جانکاری دِیکہ پی ایم شری سکولز کی طرف سے کئی اِختراعی اقدامات کئے گئے ہیں جن میں گرین سکول مہمات، فیلڈ اور ایکسپوڑر وزٹس، بال سنسد پروگرام، منشیات مخالف بیداری مہمات اور سائنس نمائشیں شامل ہیںجن کا مقصد طلبأ میں ماحولیاتی بیداری، قائدانہ صلاحیتیں، صحت مند طرزِ زِندگی، عملی سیکھ اور سائنسی مزاج کو فروغ دینا ہے۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے محکمہ تعلیم کو یہ بھی ہدایت دی کہ سکولوں میں باقاعدہ کیریئر کونسلنگ پروگرام منعقد کئے جائیں تاکہ طلبأ کو مستقبل کے کیریئر کے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے۔ اُنہوں نے اِس بات پرزور دیا کہ زیادہ سے زیادہ طلبأ تک رسائی کے لئے ایسے گائیڈنس سیشن تعلیمی اوقات کے دوران بھی منعقد کئے جانے چاہئیں۔
ڈاکٹر شرما نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کے لئے محفوظ، معاون اور جامع ماحول فراہم کرنا اِداروں، والدین، اَساتذہ اور معاشرے کی مشترکہ ذِمہ داری ہے۔ اُنہوں نے بچوں کے حقوق سے متعلق بیداری بڑھانے اور انہیں معیاری تعلیم، صحت اور ہمہ جہت ترقی تک رسائی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کرشن لال نے سکول سربراہان کے لئے کیپسول کورسز اور خصوصی تربیتی پروگراموں سے متعلق تجاویز پیش کیں تاکہ اِدارہ جاتی قیادت کو مضبوط بنایا جا سکے اور ضلع میں تعلیم کے مجموعی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔