Transport Commissioner launches Meri Maati, Mera Desh Campaign

ٹرانسپورٹ کمشنر نے ’’ میری مٹی ، میرا دیش ‘‘ مہم کا اِفتتاح کیا

ٹرائل گرائونڈ خانپور نگر وٹا میں مقامی نسل کے 75 پودے لگائے گئے

جموں//ٹرانسپورٹ کمشنر جموں وکشمیر راہل شرما نے ٹرائل گرائونڈ خانپور نگروٹا میں پودے لگا کر 21روزہ ’’ میری مٹی ، میرا دیش ‘‘ مہم کا اِفتتاح کیا۔پروگرام کا اِنعقاد موٹروہیکل ڈیپارٹمنٹ جموں نے اَربن فارسٹری ڈیپارٹمنٹ جموں کے اِشتراک سے کیا تھا۔ اِس میں موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ جنگلات ، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اِس موقعہ پر شرکأ نے ’’ وسودھاوندن‘‘ پروگرام کے تحت مختلف مقامی نسلوں کے تقریباً 75 پودے لگائے جس کے بعد پنچ پران کی اِنتظامیہ نے تمام حاضرین سے عہد کیا۔اِس موقعہ پر ٹرانسپورٹ کمشنر نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ اِس طرح کے پروگراموں کے اِنعقاد کا بنیادی مقصد قومی فخر کا احساس پیدا کرنا اور آنے والی نسلوں کو اَپنے قدیم ورثے کے تحفظ کے لئے تحریک دینا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ مہم ہماری سرزمین اور بہادری کا ایک متحد جشن ہے اور سرزمین سے جڑ کر اور اَپنے ہیروز کو عز ت دینے کے ذریعے ملک کی آزادی اور ترقی کے سفر کی یاد گار ہے ۔اُنہوں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اِس مہم کا حصہ بنیں ۔اِس سے قبل موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے ایک سٹیکر مہم بھی چلائی تھی جس میں کمرشل گاڑیوں پر ’’میری مٹی ، میرا دیش ‘‘ ۔ مٹی کو نمن ، ویروں کاوندن کے سٹیکرز چسپا ں کئے گئے تھے۔ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر جموں پنکج بھگوترا نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا جبکہ تقریب کی کارروائی اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ایشا چب نے اِنجام دی۔اِس موقعہ پر اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ( ایچ کیو) ریحانہ تبسم ، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر بورڈ آف اِنسپکشن ( پی) کلدیپ سنگھ ، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ( فلائنگ سکارڈ) نیرج شرما، ایس ڈی پی او نگروٹا آشیش کوہلی ، ایم وِی آئیز ،ایس ایچ او نگروٹہ کے علاوہ ایم وِی ڈی کے مختلف اَفسرا ن ، محکمہ جنگلات اور پولیس کے اَفسران موجو دتھے۔