سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بخشی سٹیڈیم میں ’’ میری مٹی میرا دیش‘‘ مہم کے تحت 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے آغاز کے طور پر ایک میگا ترنگا ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بِدھوری اور ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے تمام شرکأ کو’ میری مٹی میرا دیش‘ پنچ پران عہد بھی کروایا ۔اِس میگا ریلی کا اِنعقاد ضلعی اِنتظامیہ سری نگر نے محکمہ اَمورِ نوجوان و کھیل کود کے اِشتراک سے کیا تھا جس میں سری نگر کے مختلف تعلیمی اِداروں کے ایک ہزار سے زیادہ سکولی طلباء نے شرکت کی۔ تقریب میں چیف سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کی تقریبات اِس موقعہ کے لئے موزوں ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ سرگرمیاں نوجوانوں میں قوم کے بارے میں حقیقی جذبہ حب الوطنی کو اُبھاریں گی۔اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کی سرگرمیاں ہمیں اَپنی کھوئی ہوئی عظمت کو دوبارہ حاصل کرنے کا پیش خیمہ ہونے اور ’وکست جموںوکشمیر‘ کے اَہداف کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان بحیثیت قوم ایک اِقتصادی اور ثقافتی سپرپاور ہے جسے وہ پہلے اَپنے لوگوں کی سوچ کو تبدیل کر کے دوبارہ حاصل کرنے کی راہ پر ہے۔ریلی بخشی سٹیڈیم کے احاطے سے شروع ہوئی اور لعل دید ہسپتال، لال منڈی ، وزیر باغ سے گزرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سری نگر کشمیر کے احاطے میں اِختتام پذیر ہوئی۔بعد اَزاں ، چیف سیکرٹری نے لال چوک کا بھی دورہ کیا اور سمارٹ سٹی مشن کے تحت شروع کئے گے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اِن منصوبوں کی تکمیل سے اِس شہرکی خوبصورتی اور حسن میں اِضافہ ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ ریور فرنٹ کی مشرقی سمت اور فورشور روڈ سے سائیکل ٹریک کے ساتھ ساتھ شہر یوم آزادی سے پہلے ایک مختلف اوتار میں نظر آئے گا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جب یہ منصوبے عوام کے لئے وقف ہوجائیں گے تو شہر کے لوگوں کو پسند کرنے کا ایک مختلف تجربہ ہوگا۔










