چھ لاکھ کے قریب دیہات کو انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سہولیات کے ساتھ جوڑاجارہاہے

بھارت نیٹ ورک پروجیکٹ کے تحت بی ایس این ایل ٹینڈر اجراء کرنے جارہاہے

سرینگر//چھ لاکھ دیہات کو انٹرنیٹ براڈبینڈ سہولیات سے جوڑنے کے لئے مرکزی سرکار نے ایک سو 39کروڑروپے خرچ کرنے کافیصلہ کیاہے بھارت نیٹ پروجیکٹ کے نام سے بھارت سنچرنیگم لیمیڈیڈ دوردرازعلاقوں میں انٹرنیٹ سہولیت فراہم کرنے کے لیئے اقدامات اٹھانے جارہی ہے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق مرکزی سرکار نے نیٹ پروجیکٹ کے تحت ملک کے چھ لاکھ دیہات میں لوگوں کوانٹرنیٹ براڈ بینڈ سہولیات فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے ۔مرکزی سرکارکی جانب سے139کروڑروپے فراہم کیے جائے گے اوربھارت سنچارنیگم،لیمیڈیڈاس کام کو کریگی اورکئی لوگوں کوٹھیکے الراٹ کئے جائینگے ۔اب تک دولاکھ دیہات کوانٹرنیٹ او ربراڈ بینڈ سہولیات کے ساتھ جوڑدیاگیا ہے تاہم مرکزی سرکار نے آنے والے دو برسوں کے دوران چھ لاکھ کے قریب دیہات میںانٹرنیٹ اور براڈبینڈسہولیات فراہم کرنے کے لئے فائبر بچھانے کامن بنالیاہے او راس ضمن میںآنے والے دنوں کے دوران باضابطہ طور پرٹینڈر اجراء کئے جائینگے گے ۔