دفعہ 370 کی منسوخی کی وجہ سے کشمیر نہ صرف مرکزی دھارے میں واپس آیا بلکہ وادی میں امن بھی قائم ہوا

جموں و کشمیر میں غیر معمولی تبدیلی آئی ،دو جھنڈوں، دو آئینوں اور دو درباروں کا نظام ختم ہو ا / امیت شاہ

سرینگر / /دفعہ 370 کی منسوخی کی وجہ سے کشمیر نہ صرف مرکزی دھارے میں واپس آیا ہے بلکہ وادی میں امن بھی ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد امن اور ترقی کی ایک نئی صبح ابھری ہے۔ جموں و کشمیر میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔ دو جھنڈوں، دو آئینوں اور دو درباروں کا نظام ختم ہو چکا ہے۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370کی منسوخی کے چار سال مکمل ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے دفعہ 370 کی منسوخی کی وجہ سے کشمیر نہ صرف مرکزی دھارے میں واپس آیا ہے بلکہ وادی میں امن بھی ہے ۔ امیت شاہ نے کہا ’’دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کی ایک نئی صبح ابھری ہے۔ جموں و کشمیر میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔ دو جھنڈوں، دو آئینوں اور دو درباروں کا نظام ختم ہو چکا ہے،‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں غریب اور پسماندہ افراد اپنے حقوق سے محروم تھے لیکن خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد انہیں ان کے حقوق ملنا شروع ہو گئے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا ’’نوجوانوں کو اب جموں و کشمیر میں روزگار کے نئے مواقع مل رہے ہیں،” انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف جمہوریت نچلی سطح تک پہنچ چکی ہے بلکہ علیحدگی پسندی کو بھی روکا گیا ہے‘‘۔امیت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی نے جموں و کشمیر کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی تعداد میں 170 فیصد اضافہ ہوا ہے جس نے جموں و کشمیر کو خوشحالی اور ترقی کی صحیح راہ پر گامزن کیا ہے۔انہوں نے کہا ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کئے گئے اس تاریخی کام کے ساتھ، جہاں ’’یک ملک،ایک نشان، ایک قانون سازی‘‘ کے عزم کو پورا کیا گیا، وہیں ’’سب کا ساتھ، سب کا وکا، سب کا وشواس،سب کا پرایاس‘‘کے جذبے کے ساتھ شامل ہوئے۔ آج جموں و کشمیر اور لداخ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔