پنجاب میں 77 کلو ہیروئن برآمد، 4 سمگلر گرفتار

اربوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرنا بڑی کامیابی۔ پولیس

سرینگر//پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر بھارت کے علاقے میں سمگل کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ کو ضبط کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب میں 77کلو گرام ہیروئن ضبط کرلی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں اربوں روپے مالیت قیمت ہے ۔ سی این آئی کے مطابق اب تک کے منشیات کے اس سب سے بڑے پکڑ دھکڑ میں، پنجاب پولیس نے اتوار کو کہا کہ اس نے سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ ریکیٹ میں مبینہ طور پر ملوث چار لوگوں سے 77 کلو گرام ہیروئن ضبط کی ہے۔پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادیو نے کہا کہ یہ ضبطی کاؤنٹر انٹیلی جنس ونگ، فیروز پور نے دو الگ الگ کارروائیوں میں کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اسمگلروں سے تین پستول بھی برآمد کیے ہیں۔ڈی جی پی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ”2023 کی سب سے بڑی ہیروئن ضبطی میں سے ایک: انٹیلی جنس کی زیر قیادت دو الگ الگ کارروائیوں میں، کاؤنٹر انٹیلی جنس، # فیروز پور نے 4 منشیات کے اسمگلروں کو گرفتار کیا اور 77 کلوگرام ہیروئن (41Kg + 36Kg) اور 3 پستول برآمد کیے،انہوں نے مزید کہا کہ ماڈیول پنجاب میں سرحد پار اور بین ریاستی منشیات کی اسمگلنگ میں بڑے پیمانے پر ملوث تھے۔یادو نے کہا کہ منشیات اور سائیکو ٹراپک مادہ ایکٹ کے تحت قبضے کے سلسلے میں فاضلکا میں مقدمات درج کیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔