جل جیون مشن کی پندرہ روزہ تقریبات کے تحت عوام کے درمیان رسائی پروگرام شروع

صفائی ستھرائی اور ذرائع کی دیرپایت کے بارے میں کمیونٹیوں کو حساس بنایا جائے ۔ شالین کابرا

سری نگر//حکومت نے یکم ؍ اگست سے جل جیون مشن ( جے جے ایم ) کا مقصد حاصل کرنے کے لئے ایک منفرد اور رَسائی پروگرام شروع کیا ہے۔دو ہفتوں تک جاری رہنے والے اِس پروگرام کے تحت جموںوکشمیر یوٹی کے ضلع اِنتظامیہ کے مختلف رینک اَفسران اور ملازمین جل جیون مشن کے کام کا معائینہ کرنے اور مقامی کمیونٹیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے مختلف گرام پنچایتوں کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ اُنہیں واقف کیا جاسکے اور اِس اہم مشن کی عمل آوری کے بارے میں رائے حاصل کی جاسکے ۔واضح رہے جل جیون مشن قومی اہمیت کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی میں 18.67 لاکھ دیہی گھرانوں کو فنکشنل ہائوس ہولڈ ٹیپ کنکشن ( ایف ایچ ٹی سیز) فراہم کرنا ہے جس کی تخمینہ لاگت 14,000 کروڑ روپے ہے جس میں نہ صرف ایک دیر پاپانی کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل شامل ہے بلکہ مقامی کمیونٹیوںکی صلاحیتوں کو بڑھانا، اُنہیں طویل مدتی اور دیرپا بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے اَثاثوں اور ان کے او اینڈ ایم کے اِنتظام میں شامل کرنا ہے۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مہم کے کِک سٹارٹ فنکشن میں ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ پروگرام میں مقامی کمیونٹیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں اور اسے جموںوکشمیر یوٹی میں واٹر فیسٹول میں تبدیل کریں۔پرنسپل سیکرٹری جل شکتی محکمہ شالین کابرا نے دورہ کرنے والے اَفسران کو مشورہ دیا کہ وہ کئے گئے کاموں کی رفتار اور معیار کی جانچ کریں۔ اُنہوں نے پندروہ روزہ مہم کے دوران پانی کے ذرائع اور سکیموں کی صدفیصد جانچ کی ضرورت پر زور دیا۔مشن ڈائریکٹر جل شکتی ڈاکٹر جی ایم ایتو نے صلاحیت کی تعمیر اور مقامی کمیونٹیوں کی شمولیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ سکیموں کی تکمیل کے بعد وہ سکیموں کو کامیابی سے چلاسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ آج کے 446 پروگراموں کے ساتھ اَب تک جموںوکشمیر یوٹی بھر میں مہم کے ایک حصے کے طور پر 1000 سے زیادہ پروگرام منعقد کئے جاچکے ہیں۔ اُنہوں نے مہم میں فعال تعاون پر تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کا شکریہ اَدا کیا۔اِس مہم کے دوران دورہ کرنے والے اَفسروں سے جل جیون مشن کے تحت اَنجام دئیے جانے والے کاموں کا معائینہ ، صد فیصد ایف ایچ ٹی سی گائوں کو ہر گھر جل گائوں کے طورپر رِپورٹ کرنے ، خصوصی گرام سبھا کے ذریعے ہر گھر جل کی اطلاع دئیے گئے گائوں کی تصدیق ، تمام پانی پر نشانات کی تنصیب، پانی کی فراہمی کی سکیمیں،ہر گائوں سے متعلقہ پی ایچ اِی ڈویژن کے ذریعے ’ جے جے ایم نوڈل پرسن‘ کی شناخت ، ہر گائوں میں فیلڈ ٹیسٹنگ کِٹ دستیاب کرنا ، جے کے ایم پر بحث وتمحیص کے لئے خصوصی گرام سبھا کا اِنعقاد ، مباحثے ، مصوری مقابلے ، ریلیاں ، سٹریٹ پلے وغیرہ تمام ہائیر سکینڈری سکول ، پانی کے معیار کے تحت صد فیصد ترقی حاصل کرتے ہوئے ، تمام ذرائع کی جانچ اور ہر گائوں سے کم اَز کم ایچ ایچ 3 کے علاوہ تمام سکولوں اور آنگن واڑی مراکز کی جانچ ، رسائی پروگرام کے تحت 14 ؍ اگست کو ضلعی سطح پر پانی سمیتی کنونشن ( ضلع سطح پر اِختتامی تقریب) کی بھی تجویز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔