جموں//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے سول سیکرٹریٹ میں ٹیلی ریڈیولوجی خدمات کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔شروع میں ٹیلی ریڈیولوجی پروگرام کی اہمیت کواُجاگر کیا گیا کیوں کہ یہ مرکزی حکومت کے مفت تشخیصی پروگرام کے تحت مریض کے قریب صحت سہولیت پر قابل رَسائی او رسستی ریڈیو لوجیکل تشخیصی خدمات فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ اِس اَقدام سے اَخراجات کو کم کرنے ، اعلیٰ صحت اِداروں کو مریضوں کے غیر ضروری ریفرل کرنے ، ضلعی اور ذیلی ضلعی سطح کے ہسپتالوں کے ریڈیو لوجسٹوں کو ایکسرے اور سی ٹی سکین رِپورٹوں کی تشخیص کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے دُور دراز کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو درست تشخیص تک پہنچنے اور اِس طرح بیمار کے اِنتظام کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے ۔جموںوکشمیر یوٹی میں ٹیلی ریڈیو لوجی کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات کو اُجاگر کرنے کے لئے ایک مختصر پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی گئی ۔ ٹیلی ریڈیو لوجی خدمات 24؍ جون 2020 ء کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ( پی پی پی )موڈ اور کرشناڈائیگنو سٹک ایک نجی آرگنائزیشن کے تحت شروع کی گئی تھیں جو تمام تکنیکی مدد فراہم کررہی ہے۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے مزید بتایا کہ اِس وقت 61ہسپتالوں میں ایکسرے اور 10ہسپتالوں میں سی ٹی سکین کے لئے ٹیلی ریڈیو لوجی خدمات دستیاب ہیں۔ اِس کے آغاز سے لے کر اَب تک تقریباً 8 لاکھ ایکسرے امیجز اور 30 ہزار سی ٹی سکین امیجز کی اطلاع دی گئی ہے جس نے مریضوں کی بہتر دیکھ ریکھ کو ثابت کرنے میں زبردست مدد کی ہے۔اُنہوں نے ٹیلی ریڈیو لوجی کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا او ردُور دراز علاقوں کے مریضوں کی سہولیت کے لئے ٹیلی ریڈیو لوجی کے تحت مزید صحت سہولیت کو شامل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے چیف میڈیکل افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ صحت سہولیات کی فہرست این ایچ ایم جے اینڈ کے کو پیش کریں جہاں ٹیلی ریڈیو لوجی خدمات جلد از جلد شروع کی جاسکتی ہیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں / کشمیر ، تمام اَضلاع کے چیف میڈیکل اَفسران ، نئے جی ایم سی اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ ، بلاک میڈیکل اَفسران اور این ایچ ایم کے پروگرام منیجروں نے شرکت کی۔
شخصیت کے دو رنگ
دہلی ایس ائی آر:اقلیتی، ایس سی کی مخصوص نشستوں میں 20-45فیصد ووٹروں کی کٹوتی
اے آئی ایم آئی ایم کے قومی ترجمان نے اویسی کو دیا جھٹکا ، کانگریس میں شامل
تمل ناڈو میں 1200کروڑ روپے خرچ کر تعمیر کیا جائے گا نیا سکریٹریٹ اور اسمبلی، وزیر اعلی وجے کا اعلان
بارش اور سیلاب سے کئی ریاستوں میں تباہی، آسام میں 108ہلاکتیں، بنگال میں ٹرینیں متاثر
امریکی فوج کو نکالوورنہ عرب ممالک کو کچل دیں گے ، ایران کی دھمکی
امریکہ ۔ایران کشیدگی سے تیل مارکٹ میں افراتفری
آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کمبوڈیا کی بڑی کارروائی، 30کروڑ ڈالر سے زائد کے اثاثے منجمد
امریکہ میں سمندری طوفان کا خطرہ لاحق،کرینا اور ایڈوارڈ سے سمندری ساحلوں کو خطرہ لاحق
ارجنٹائنا کے عظیم فٹبالر لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان، انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ شیئر کر دی جانکاری










