Jal Shakti

جموں وکشمیرمیں جل جیون مشن کی پندرہ روزہ تقریبات

مصوری مقابلے ، تعلیمی اِداروں میں مباحثے ، خصوصی گرام سبھا ، ایف ٹی کے ٹریننگ پورے جموںوکشمیر یوٹی میں منعقد

سری نگر//جل جیون مشن کی جاری پندرہ روزہ تقریبات میں جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع میں مختلف مقامات پر زائد اَز 600 تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔تقریبات اور سرگرمیوں میں مصوری مقابلے ، تعلیمی اِداروں میں مباثے ، خصوصی گرام سبھا، اَفسران اور شراکت داروں کے کاموں کا ایف ٹی کے ٹریننگ کا معائینہ ، ریلیاں سنسنیٹائزیشن سیشن وغیرہ شامل ہیں۔سکولوں اور کالجوں میں پروگرام کے ایک حصے کے طور پر پانی کی جانچ کی تربیت اور طلباء کی ریلیوں کے ذریعے سکولی بچوں کو شامل کیا جارہا ہے ۔ اِن پروگراموں میں ضلع ترقیاتی کمشنروں اور دیگر اعلیٰ اَفسران نے بھی شرکت کی اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے ذرائع کو درست طریقے سے اِستعمال کرتے ہوئے محفوظ کریں اور ذرائع کے اِرد گرد صفائی کو برقرار رکھیں۔ پروگراموں کے دوران کاموں کی نگرانی اور عمل درآمد میں پانی کمیونٹیوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ اِس پندرہ روزہ تقریبات کا آغاز چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتانے یکم ؍ اگست کو پرنسپل سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا کی موجودگی میں کیا تھا۔