لوگوں سے بات چیت کی ، ان کے مسائل سنے اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان فضل الحسیب نے ضلع کے دوم پورہ گائوں کا دورہ کیاتاکہ لوگوں سے بات چیت اور گائوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔دوم پورہ کے لوگوں نے عوامی اہمیت کے اہم مسائل جن میں پینے کے پانی کی سہولیت فراہم کرنا ، پُل کی تعمیر ، دوم پورہ کولی گام اور ملحقہ دیہاتوں سے جوڑنا اور دیگر مطالبات پیش کئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ان کے مسائل اور مطالبات بغور سنا اور یقین دِلایا کہ عوام اہمیت کے تمام حقیقی مسائل کو مقررہ مدت میں حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے اَفسروں کے ہمراہ بعض ترقیاتی کاموں کا دورہ بھی کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جل جیون مشن سکیموں میں ہدف حاصل کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلع اِنتظامیہ شوپیاں کی تمام پنچایتوں میں ٹارگٹیڈ ڈیلیوری ایبلز کو پورا کرنے میں سرگرم عمل ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِس موقعہ پر موجو دجل شکتی حکام کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے زیر تکمیل ترقیاتی کاموں میں تیزی لائیں اور لوگوں کو معیاری پانی کی سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایگزیکٹیو اِنجینئر جل شکتی عبدالرشید وانی ، اے اِی اِی او رمتعلقہ محکموں کے اَفسران بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔










