کے کنبوں کو مرکزی نے 85کروڑ روپے بطور ریلیف فراہم کی
سرینگر//فروری 2019میں لتہ پورہ پلوامہ میں خوفناک کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کے وارثین کو مرکزی سرکار کی جانب سے 85کروڑ روپے رقم فراہم کی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق 14فروری 2019کو لتہ پورہ پلوامہ میں ایک خوفناک کار بم دھماکے میں قریب 40سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ اس دھماکے میں سی آر پی ایف کی گاڑی کے پر خچے اڑے تھے ۔ اس خوفناک دھماکہ میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے کنبوں کو اگرچہ یوٹی سرکار کی جانب سے بھر پور معالی مدد کی گئی تاہم مرکزی سرکار نے ان کنبوں کے تئیں فراخدلی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 85کروڑ روپے کی رقم بطور ریلیف فراہم کی گئی ۔ مرکزی سرکار نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ مہلوک سی آر پی ایف اہلکاروں کے کنبوں میں ایک فرد کو فورس میں نوکری بھی جائے گی۔ یاد رہے کہ 14فروری 2019کو لتہ پورہ پلوامہ میں ایک خوفناک فدائین حملے میں سی آر پی ایف کے 40اہلکارہلاک ہوئے تھے جبکہ اس حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی کے بلاکوٹ علاقے میں سٹرائک کی گئی جس میں بھارت نے 200سے زائد جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ پاکستان نے ایک مگ جنگی طیارے کو گراکر اس کے پائلٹ ابی نندن کو حراست میں لیا جسکو اُسوقت خیر سگالی کے جذبے کے تحت پاکستان نے بھارت کے حوالے کیا تھا۔










