’’مائی یوتھ مائی پرائیڈ‘‘

چوتھی ڈسٹرکٹ بانڈی پورہ یوگاسن اسپورٹس چیمپئن شپ اختتام پذیر

سری نگر//ضلع بانڈی پورہ یوگاسنا اسپورٹس ایسوسی ایشن اور جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام چوتھی ڈسٹرکٹ بانڈی پورہ یوگاسنا اسپورٹس چیمپئن شپ یہاں انٹرنیشنل دہلی پبلک اسکول بانڈی پورہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ چیمپئن شپ سب جونیئر، جونیئر اور سینئر دونوں لڑکوں/لڑکیوں اور مرد/خواتین زمروںمیں کھیلی گئی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق اس چیمپئن شپ کو شائقین کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے دیکھا۔طاہرہ بیگم، سکریٹری ڈسٹرکٹ بانڈی پورہ یوگاسنا اسپورٹس ایسوسی ایشن نے ضلع بانڈی پورہ یوگاسنا اسپورٹس ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ چوتھی ڈسٹرکٹ چمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا اور مہمان خصوصی رقیب رسول پرے جنرل سکریٹری جموں کشمیر یوگاسنا اسپورٹس ایسوسی ایشن نے ان کے کام کو سراہا۔ شرکت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یوگاسنا کھیل جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے ایک مناسب طریقہ ہے نزہت گل سکریٹری جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کا بھی شکریہ ادا کیاجنہوں نے چیمپئن شپ کے ہموار انعقاد کے لیے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی۔مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ مینیجر بانڈی پورہ جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل، باسط نبی وانی کمپیٹیشن ڈائریکٹر جموں کشمیر یوگاسنا اسپورٹس ایسوسی ایشن، جناب محمد الطاف بھٹ جوائنٹ سکریٹری جموں و کشمیر یوگاسنا اسپورٹس ایسوسی ایشن اور جناب شبیر احمد ڈار یوگا کوچ جموں و کشمیر اسپورٹس۔ چیمپئن شپ کے دوران کونسل بھی موجود تھی DBYSA کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ فروز احمد نے تقریب کے معززین اور شرکائکا شکریہ ادا کیا۔