سری نگر//اِسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس سری نگر نے یوم عاشورہ کے موقعہ پر آج علی پورہ بوٹہ کدل سے اِمام بارگاہ زڈی بل تک ماتمی جلوس کے لئے ایک مفت سروس کیمپ کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر جلوس کے عزاداروں میں جوس، پانی اور مفت اَدویات تقسیم کی گئیں۔پرنسپل اِسلامیہ کالج پروفیسر ( ڈاکٹر ) خورشید احمد خان نے ذاتی طور پر اِس سروس کیمپ کی کارروائی کی نگرانی کی۔این ایس ایس وِنگ ، این سی سی ، کالج ہیلتھ سینٹر ، فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کرنے والوں اور کمیونٹی کے درمیان ہمدردی ، اِتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے اور سوگواراروں کو مختلف خدمات فراہم کرنے میں خود کو مصروف کیا۔کیمپ کی سربراہی پروگرام آفیسر این ایس ایس ڈاکٹر ایس ساحل نے کی ۔ٹیم کے شامل اَفراد میں حامد ، غلام نبی ، مشتاق ، معراج ، فرحان اور دیگر سٹاف ممبران اور کالج کے طلباء بھی تھے۔ ڈاکٹر ایس ساحل نے کیمپ کا کامیاب اِنتظام کرنے اور سوگواروں کو سہولیت فراہم کرنے پر ٹیم کا شکریہ اَدا کیا۔










