دو سالوں میں، جموں و کشمیر میں تقریباً 10ہزار خواتین کے گمشدگی رپوٹ درج
سری نگر//حکومت کے ایک چونکا دینے والے انکشاف میں، جموں و کشمیر سے 2019 سے 2021کے درمیان تقریباً دس ہزار خواتین کے حوالے سے گمشدگی رپوٹ درج ہو چکی ہیں۔راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں 2019سے 2021 کے درمیان 9765 خواتین اپنے گھروں سے لاپتہ ہو چکی ہیں۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ان تین سالوں میں 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کے 1148 معاملات سامنے آئے اور 18 سال سے زائد عمر کی 8617 خواتین لاپتہ ہوئیں۔یہ وہ خواتین ہیں جن کے بارے میں گھروں سے فرار ہونے کے بعد گمشدگی کے کیس درج ہوئے ہیںذرائع نے بتایا ان گمشدگی خواتین میں اکثر کو بازیاب کیا گیا ہے تاہم یہ رپورٹ منظر عام پر آنے سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔جموں و کشمیر اس فہرست میں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دوسرے نمبر پر ہے اور دہلی سرفہرست ہے۔ 2019 اور 2021کے درمیان دہلی میں 18 سال سے کم عمر کی 22919 لڑکیاں اور 18 سال سے کم عمر کی 61050 لڑکیاں لاپتہ ہوگئیں۔2021میں، مہاراشٹر ہندوستان میں سب سے اوپر ہے۔ ریاست میں لاپتہ خواتین کے 56498 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے۔










