ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے جسمانی طور خاص بچوں کیلئے تین روزہ

ڈسٹری بیوشن کم فِٹمنٹ کیمپ کا اِفتتاح کیا،مختلف جسمانی طور خاص بچوں میں اِمداد اور آلات تقسیم کئے

کولگام//چیف ایجوکیشن آفس کولگام نے اے ایل آئی ایم سی او کے اِشتراک سے سماگراہ شکھشا کے بینر تلے کولگام میں جسمانی طور خاص بچوں کے لئے تین روزہ ڈسٹری بیوشن کم فِٹمنٹ کیمپ کا اِنعقاد کیا۔اِس کیمپ کا اِفتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے جسمانی طو رکاخاص بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اِنتظامیہ جسمانی طور خاص اَفراد کی فلاح و بہبود کے لئے پُر عزم ہے۔دورانِ کیمپ 28ماہ اکتوبر 2022ء سے 30 ؍ اکتوبر 2022تک منعقد کئے گئے سابق تشخیصی کیمپ میں اے ایل آئی ایم سی او کے پیشہ ور اَفراد اور ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعہ پہلے سے ہی تشخیص کی گئی ضرورت کے مطابق 350 مختلف جسمانی طور خاص بچوں کو متعلقہ اِمداد اور آلات فراہم کئے گئے۔فراہم کئے گئے اِمداد اور آلات میں ٹرائی سائیکل کنونشنل ، وہیل چیئرز ، سی پی چیئرز ، ایم آر کٹس ، ڈیجیٹل قسم کی سماعت ایڈز ، بریل کٹس ، سوگومیا، سمارٹ فونز ، کرچ ایلبوایڈ جسٹ ایبل اور بصارت سے محروم طلباء کے لئے دیگر آلات شامل ہیں۔اِس موقعہ پر سی اِی او کولگام مشتاق احمد قادری ، زیڈ اِی او عطا محمد او ردیگر اَفسران بھی موجود تھے۔