سرکار کی جانب سے آیوشمان ’’بھو ‘‘ پروگرام یکم اگست سے شروع ہورہا ہے
سرینگر //مرکزی سرکاملک کے ہر کنبے کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کیلئے کئی نئے اقدامات اُٹھارہی ہے اور اس سلسلے میں آیوشمان آپکے دوار 3.0 کے تحت یکم اگست سے مکمل سیچوریشن کو یقینی بنانے کے لیے ایک گہری مہم شروع ہوگی۔سی این آئی کے مطابق مرکزی وزارت صحت ‘آیوشمان بھوپروگرام شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ ہر مطلوبہ مستفیدین کو، بشمول آخری میل میں، تمام سرکاری صحت کی اسکیموں کی زیادہ سے زیادہ ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آیوشمان اپکے دوار 3.0، آیوشمان سبھا، آیوشمان میلہ اور آیوشمان گرام پروگرام کے تحت منصوبہ بند سرگرمیاں ہیں۔ایک سرکاری ذریعہ نے بتایا کہ ”مہم کا مقصد تمام صحت کی اسکیموں کی جامع اور سوفیصدی کوریج کو یقینی بنانا ہے تاکہ ہر اہل استفادہ کنندہ اپنے فوائد سے فائدہ اٹھا سکے’ ‘۔ آیوشمان اپنے دوار 1 اور 2 ڈرائیو کامیابی سے چلائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آیوشمان آپکے دوار 3.0 کے تحت یکم اگست سے مکمل سیچوریشن کو یقینی بنانے کے لیے ایک گہری مہم شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان سبھا گاوں کی سطح کی ایک مہم ہوگی جس کی قیادت گاوں کی صحت، صفائی ستھرائی اور تغذیہ کمیٹی کرے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی تمام صحت اسکیموں کے فوائد مطلوبہ مستفیدین تک پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (PMJAY) ہیلتھ انشورنس اسکیم کارڈز کی اہمیت اور ان کی تقسیم اور آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاونٹس (ABHA) نمبر بنانے کے بارے میں بیداری کو بھی بڑھائیں گے۔یہ مہم لوگوں کو صحت اور تندرستی کے مراکز کے ذریعے غیر متعدی امراض (این سی ڈی) اور سکیل سیل کی بیماری کے لیے اسکریننگ کی خدمات کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے میں بھی مدد کرے گی اور دیگر کے علاوہ تپ دق کے خاتمے جیسی متعدی بیماریوں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کرے گی۔” یہ گاوں کی سبھا تولیدی اور بچوں کی صحت کے مسائل، امیونائزیشن، غذائیت اور خون کی کمی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں بھی مدد کریں گی۔ ہر گاوں میں آیوشمان سبھا کا اہتمام کیا جائے گا جہاں پی ایم جے اے وائی کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔










